حضرت علی ؓ کی حکمت
  15  جون‬‮  2017     |     اوصاف سپیشل
ایک عورت حضرت علی ؓ کے پاس آئی ۔ وہ گھبرائی ہوئی تھی۔ اس نے عرض کی کہ اے اللہ کے بر گزیدہ بندے آپ لوگوں کی مدد فرماتے ہیں میری بھی مدد فرمائیں۔ میرا بچہ پر نالے پر چڑھ گیا ہے اور نیچے اترنے کا نام نہیں لیتا۔ مجھے خدشہ ہے کہ وہ کہیں گرنہ جائے۔ حضرت علی ؓ نے فرمایا کہ اس کے کسی ہم عمر بچے کوچھت پر کھڑا کر دو تمہارا بچہ پرنالے سے خود بخود اس کے پاس جا پہنچے گا۔ چنانچہ ایسا ہی کیا گیا اور بچہ پرنالے کو چھوڑ کر اس بچے کے پاس جا پہنچا ایسا کیونکر ممکن ہوا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جنس اپنی جنس کی جانب مائل ہوتی ہے اور اپنی جنس میں کشش محسوس کرتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پیغمبر بھی لبادہ بشریت میں تشریف لائے۔ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں بھی تمہارے جیسا انسان ہوں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
92%
ٹھیک ہے
3%
کوئی رائے نہیں
2%
پسند ںہیں آئی
4%



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved