ہم تمہیں قبول کرتے ہیں ، اسرائیل کے ایک گنہگار شخص کا قصہ جس نے 20سال بعد جب اللہ پاک کو پکارا تو غیب سے کیا جواب آیا ؟ایمان افروز تحریر
  31  دسمبر‬‮  2016     |     اوصاف سپیشل
بنی اسرائیل میں ایک نوجوان تھا جس نے بیس سال تک اللہ تعالیٰ کی عبادت کی پھر بیس برس تک اس کی نافرمانی کرتا رہا ۔ پھر ایک دن آئینہ میں دیکھا کہ اس کی داڑھی میں سفیدی آ چکی ہے۔ پس یہ اسے تکلیف دہ لگا تو اس نے بارگاہ الٰہی میں عرض کی کہ اے میرے معبود میں نے بیس سال تیری اطاعت میں گزارے پھر بیس سال تک تیری نافرمانی کرتا رہا پس اب اگر میں توبہ کروں تو کیا تُو قبول فرمائے گا؟ تو اس نے کسی کہنے والے کی صرف آواز سنی جو یہ کہہ رہا تھا کہ تم نے ہم سے دوستی کی تو ہم نے تمھیں دوست بنایا اور تم نے ہمیں چھوڑا تو ہم نے تمھیں چھوڑ دیا اور تم نے ہماری نافرمانی کی تو ہم نے تمھیں مہلت دی اور اگر تم لوٹ آئے ہو تو ہم تمھیں قبول کرتے ہیں

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved