لالچ بری بلاہے
  14  مارچ‬‮  2017     |     اوصاف سپیشل

ایک شخص جوکہ بہت غریب تھااس کے گھرمیں اس کی جوان بیٹیاں غربت کی وجہ سے بن بیاہی بیٹھی ہوئی تھیں مگروہ انہیں رخصت کرنے سے معذورتھاانہی دنوں شیخ محکم الدین صاحب ایسراویسی کہیں سفرکرتے ہوئے وہاں تشریف لے آئے ان کے ہمراہ ان کے خادم بھی تھاجس کانام محمدوارث تھا۔کسی نے اس غریب آدمی کوحضرت صاحب کے بارے میں بتایاکہ یہ اللہ کے بڑے نیک ولی ہیں ان سے جاکرملو۔وہ شخص آپ کی خدمت میں حاضرہوااوراپنی کہانی سنائی آخرمیں کہنے لگا:حضورؐ!اگرآپ مجھے پانچ سوروپیہ عنایت فرمادیں تومیں اپنی بچیوں کے فرض سے فارغ ہوجائوں گا۔ آپ اس وقت بڑے خوشگوارموڈ میں تھے ۔آپ نے اپناعصااپنے خادم کے ہاتھ سے لیااورزمین پراس کی نوک گاڑھتے ہوئے فرمایا:ـ یہاں سے کھودکرپانچ سوروپیہ کی ایک تھیلی نکال لو۔ آپ کے فرمان کے مطابق زمین کھودکرتھیلی نکالی گئی اوراس شخص کے حوالے کردی گئی وہ شخص تھیلی لے کرچلاگیا۔اس شخص کویہ غلط فہمی ہوگئی کہ اس جگہ بہت سامال دبایاگیاہے ۔اس نے سوچاکہ جب حضرت محکم الدین یہا ں سے چلے جائیں گے وہ اس جگہ کوکھود کرباقی دولت بھی نکا ل لے گایہی سوچ کراس نے وہ پانچ سوروپے بے دریغ ہوکرخرچ کرڈالے ۔کچھ دنوں بعدحضرت صاحب اس مقام سے آگے روانہ ہوگئے ۔وہ شخص فوراًاس جگہ پہنچااوراس جگہ پہنچناشروع کردیالیکن اسے یہ دیکھ کربڑی مایوسی ہوئی کہ وہاں پرکچھ بھی نہیں تھا۔اب چونکہ وہ پہلے والے روپے بھی خرچ کرچکاتھااوراس کے پاس کچھ باقی نہ بچاتھااس لیے اس نے مایوسی کے عالم میں روناشروع کردیااورخودبھی بڑی لعن طعن بھی کی کہ اس نے خواہ مخواہ لالچ کیااورہاتھ آئی دولت بھی ضائع کردی اوربچیاں پھربھی گھربیٹھی رہ گئیں ۔پھراس کے دل میں نجانے کیاخیال آیاکہ وہ حضرت صاحب کے پیچھے بھاگا۔جلدہی وہ حضرت صاحب تک پہنچ گیا۔وہ آپ کے قدموں میں گرکررونے لگا۔آپ نے اس سے پوچھا: ’’ اب کیاہواہے کیوں روتے ہو‘‘ وہ کہنے لگا:’’حضورمیں نے لالچ سے کام لیااورآپ کادیاہواتما م روپیہ خرچ کرکے ضائع کردیاہے‘‘اس کے بعداس نے ساراقصہ حضرت صاحب کے گوش گزارکیاآپ کواس شخص پرپھرترس آیاآپ نے اپناعصازمین پرمارااورخادم سے کہا:’’زمین کھودکرایک تھیلی پانچ سوروپے کی اورنکال لو‘‘خادم نے حکم کی تعمیل کی اورتھیلی نکال کراس شخص کے حوالے کردی ۔آپ نے اسے آئندہ لالچ سے دوررہنے کی ہدایت فرمائی اوراپنے سفرپرروانہ ہوگئے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
92%
ٹھیک ہے
8%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved