ایک مسلمان اور آتش پرست کے درمیان گفتگو
  4  جنوری‬‮  2017     |     اوصاف سپیشل
ایک مسلمان نے ایک آتش پرست کو اسلام کی دعوت دی۔ آتش پرست نے جواب دیا کہ اگر خدا کو منظور ہوا تو میںمومن بن جاؤں گا اور اگر اس نے مزید مہربنی کی تو میں یقین کے اس درجے کا حامل بن جاؤں گا جو یقین آنکھوں سے دیکھنے کے بعد حاصل ہوتا ہے۔ مومن نے کہا کہ اللہ تمہیں مومن بناناپسند فرماتا ہے تاکہ تم دوزخ کی آگ سے نجات حاصل کر سکو لیکن تمہارا نفس اور شیطان تمہاری دشمنی پر آمادہ ہے اور تمہیں سر کشی اختیار کرنے پر مجبور کرتاہے۔ آتش پرست نے جواب دیا کہ اگر نفس اور شیطان کو بالادستی حاصل ہے تب وہ طاقتور ہیں اور وہ مجھے بھی طاقتور کے ساتھ دوستی رکھنی چاہئیے۔ اگر خدا مجھے مومن دیکھنا چاہتا ہے لیکن نفس اور شیطان کے مقابلے میں اس کی دال نہیں گلتی تب اس کی خواہش فضول ہے ۔ اگر کوئی شخص مسجد تعمیر کرواتا ہے اور کوئی طاقت ور اس پر غلبہ حاصل کر کے اسے بت خانہ بنا دیتا ہے تب مسجد تعمیر کرنے والے کی خواہش بے سود ہے۔ طاقتور اور غاصب کے سامنے سب ہی مجبور ہیں۔ اگر نفس اور شیطان غلب میں تب یہ کہنا کہ وہی ہوتا ہے جو منظور خد ہوتا ہے ایک مذاق کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ اگرچہ میں آتش پرست ہوں لیکن مجھے یہ کسی بھی طور گوارا نہیں کہ وہ نہ جو منظور خدا ہو اور وہ ہو جو منظور نفس اور شیطان ہو۔ اگر خدا اور شیطان کی ایسی ہی صورت حال ہے تب خدا کی بجائے شیطان کا بندہ بننا بہتر ہے کیونکہ اگر خدا کا بندہ بنا جائے گا تو شیطان دشمنی پر اتر آئے گا اور خدا کوئی مدد نہ کرے گا۔ مومن نے جواب دیا کہ تمہارا خیال غلط ہے ۔ ایسا سوچنا بھی گناہ ہے کہ اللہ کا کوئی ارادہ پورا نہ ہو۔ اس کی خدائی کا ایک ذرہ بھی اس کی حکم عدولی نہیں کر سکتا اور وہ آخرت کا مالک ہے۔ شیطان تو اللہ کے درکا معمولی سا کتا ہے جو اس لئے باندھا گیا ہے کہ وہ دربار میں آنے والوں کا امتحان سر انجام دے اور جو دربار تک رسانی حاصل کرنے کا اہل نہیں ہے اسے دربار تک رسائی حاصل نہ کرنے دے۔ انسان اللہ تعالیٰ کا خلیفہ ہے اور یہ اس کی شان کے منافی ہے کہ وہ کتے سے خوف کھائے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
92%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
4%
پسند ںہیں آئی
4%




 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...
loading...


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved