ایک فقیر ایک پھل والے کے پاس گیااور ۔۔۔
  5  جنوری‬‮  2017     |     اوصاف سپیشل

ایک فقیر ایک پھل والے کے پاس گیا اور کہا کہ اللہ کے نام پر کچھ دے دو ۔ پھل والے نے فقیر کو گھور کر دیکھا اور پھر ایک گلا سڑ آم اٹھا کر فقیر کی جھولی میں ڈال دیا فقیر کچھ دیر وہیں کھڑا کچھ سوچتا رہا اور پھر پھل والےکو بیس روپے نکال کر دیئے اور کہا کہ بیس روپے کے آم دے دو۔ دکاندار نے دو بہترین آم اٹھا ئے اور لفافے میں ڈال کر فقیر کو دے دیئے ۔ فقیر نے ایک ہاتھ میں گلا سڑ ا آم لیا اور دوسرے ہاتھ میں بہترین آموں والا لفافہ لیا اور آسمان کی طرف نگاہ کر کے کہنے لگا دیکھ اے اللہ تجھے کیا دیا اور مجھے کیا دیا ؟ نبی اکرم ؐ کا ارشاد ہے کہ’’تم میں سےکوئی شخص اس وقت تک کامل ایمان مومن نہیں بن سکتا جب تک وہ اپنی پسندیدہ چیز اللہ کے راستے میں قربان نہ کر دے۔ قارئین سے گزارش ہے کہ اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ یہ پیغام ہر مسلمان تک پہنچ جائے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
93%
ٹھیک ہے
5%
کوئی رائے نہیں
1%
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved