جب بڑھاپے میں بھی بدکاری کرتا رہاتو۔۔۔ ،مولانا طارق جمیل کا ایمان افروز واقعہ
  10  جنوری‬‮  2017     |     اوصاف سپیشل
اسلام آباد(روز نامہ اوصاف) معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے اپنے ایک خصوصی بیان میں کہا ہے کہ مامون رشید دور کے قاضی اور محدث یحییٰ بن عقسم کا انتقال ہوا۔ وہ انتقال کے بعد کسی کو خواب میں ملے۔ ان سے اس شخص نے پوچھا کہ کیا ماجرا ہوا؟ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی عدالت میں مجھے کھڑا کر لیا اور کہا کہ اے شیخ بڑھاپے میں تو یہ کام کرتا رہا؟ بد کار بوڑھے!جس پر ان بزرگ نے کہا کہ یا اللہ ! میں نے تو آپ کے بارے میں یہ نہیں سنا۔اللہ تعالیٰ فرمانے لگا کہ تم نے کیا سنا ہے؟تو بزرگ کہنے لگے کہ مجھے عبد الرزاق نے بتایا، انہیں معمر نے بتایا، انہیں زہری نے بتایا، انہیں عروہ نے بتایا، انہیں امی جان عائشہؓ نے بتایا، انہیں تیرے حبیب ﷺ نے بتایا، انہیں جبرائیل ؑ نے بتایا، انہیں آپ نے بتایاکہ جب کوئی اسلام میں بوڑھا ہو کر مرتا ہے تو اللہ عذاب دیتے ہوئے شرماتا ہے۔ تو اللہ تعالیٰ نے جواب دیا کہ ہاں ان سب نے صحیح بتایا ہے۔ سچ بتایا ہے اور میں سب سچوں کا سچا ہوں ۔ جا موج کر تمہیں معاف کیا۔ مولانا طارق جمیل نے کہا کہ اس امت نے تو اللہ کو احادیث سنا دیں۔ سبحان اللہ!

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
85%
ٹھیک ہے
7%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
7%




 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved