ایک دلچسپ جنازہ
  3  مارچ‬‮  2017     |     اوصاف سپیشل

ایک دن ایک معروف کمپنی کے ملازمین اپنے دفترپہنچے توان کی نظردروازے پرلگے ایک نوٹس پرپڑی ۔اس پرلکھاتھا،کل رات وہ شخص جوکمپنی کی اورآپ کی بہتری اورترقی میں رکاوٹ تھاانتقال کرگیاہے ۔آپ سے درخواست ہے کہ اس کی آخری رسومات اورجنازے کے لیے کانفرنس روم میں تشریف لے چلیں جہاں اس کامردہ جسم رکھاہے ،یہ پڑھتے ہی پہلے توسب اداس ہوگئے کہ ان کا ایک ساتھی ہمیشہ کے لیے ان سے جداہوگیاہے لیکن چندلمحوں بعدہی انہیں تجسس نے گھیرلیاکہ وہ کون ساشخص تھاجوان کی کمپنی کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ تھااس شخص کودیکھنے کے لیے سب تیزی سے کا نفرنس روم کی جانب ہولیے ۔کانفرنس روم میں ملازمین کااتناہجوم تھاکہ سیکورٹی گارڈ ز کوان لوگوں کوکنٹرول کرنے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کرناپڑیں ۔لوگوں کاہجوم تھاکہ قابوسے باہرہواجارہاتھا۔ہرشخص یہ سوچ رہاتھاکہ سامنے پڑی چادرکے نیچے وہ کون ساشخص ملفوف ہے جومیری کارکردگی اورترقی کی راہ میں رکاوٹ تھا،تجسس تھاکہ بڑھتاہی چلاجارہاتھا۔بالآخرکمپنی کےمالک نے ملازمین سے کہاکہ وہ ایک ایک کرکے آگےجاسکتے ہیں اورکفن پوش کادیدارکرسکتے ہیں ۔ایک ایک کرکے متجسس ملازمین کفن کےقریب آتے !کفن کی بالائی چادراٹھاتےاورجونہی اس میں جھانکتے دنگ ہوکررہ جاتےان کی زبانیں گویاتالوسے چپک کررہ جاتیں،ایک ایک کرکےوہ سب کفن کے گردجمع ہوگئے اورسب کے سب گویاسکتے میں تھے یوم معلوم ہوتاتھا جیسے کسی نے ان کے دل پرگہری ضرب لگائی ہو۔دراصل کفن میں ایک آئینہ رکھاہواتھاجوبھی کفن کے اندرجھانکتاوہ اپنے آپ کودیکھتا!آئینے کے ایک کونے پرتحریرتھا’’دنیامیں صرف ایک شخص ہے جوآپ کی صلاحیتوں کومحدودکرسکتاہےیاآپ کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن سکتاہےاوروہ شخص آپ خودہیں‘‘آپ کی زندگی میں تبدیلی آپ کے باس کے تبدیل ہونے سے ،آپ کے دوست احباب کے تبدیل ہونے سے ،آپ کی فیملی کے تبدیل ہونے سے ،آپ کی کمپنی کے تبدیل ہونے سے ،آپ کی رہائش کے تبدیل ہونے سے ،یاآپ کے میعارزندگی کے تبدیل ہونے سے نہیں آتی،آپ کی زندگی میں اگرتبدیلی آتی ہے توصرف اس وقت جب آپ اپنی صلاحیتوں پراعتبارکرناشروع کردیتے ہیں ،ناممکن کوممکن اورمشکلات کوچیلنج سمجھنے لگتے ہیں ،اپناتجزیہ کریں اپنے آپ کوآزمائیں ،مشکلات ،نقصانات اورناممکنات سے گھبراناچھوڑ دیں ،فاتح کی طرح سوچیں اورفاتح بنیں ،زندگی میں آپ کی کامیابی کادارومداراس بات پرہےکہ آپ زندگی کاسامناکس طرح کرتے ہیں "your future depends on many things ,but mostly on you"


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
88%
ٹھیک ہے
4%
کوئی رائے نہیں
4%
پسند ںہیں آئی
4%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved