ایک رات سندھ کے نامی گرامی ڈاکو میرے پاس آیا اور رونے لگا ۔۔ اس ڈاکو نے مولانا طارق جمیل کو کیا کہا ؟ ایمان افروز بیان
  8  مارچ‬‮  2017     |     اوصاف سپیشل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گھوٹکی کے قریب ایک کچہ علاقہ ہے ۔ وہاں میرا ایک بیان تھا اور سندھ کے ڈاکوئوں کا ایک بہت بڑا سردار میرے بیان میں آیا ہوا تھا ۔ اگلے دن میں جب ناشتے پر بیٹھا تھا تو ڈاکوئوں کا وہ سردار مجھ سے ملنے آیا اور میرے سامنے بیٹھ گیا۔ اس ڈاکو کی اتنی دہشت تھی کہ میں توبہ کرنے لگا ۔ اسی اثنا میں ڈاکو نے سندھ کے انداز میں ہاتھ باندھ کر مجھے سندھی لہجے میں کہا کہ سائیں! آپ نے جو نبی ﷺ کے آبائو اجدا یعنی ان کے شجرہ نسب کو رات بیان کیا وہ انتہائی دل کو چھو لینے والا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ ڈاکو رونے لگ گیا۔ اس نے صرف آپ ﷺ کا شجرہ نسب سن کر ہی تمام گناہوں سے توبہ کر لی اور اسی دن سے ڈاکوئوں والا پیشہ چھوڑ دیا۔ اس ڈاکو کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے تھی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
88%
ٹھیک ہے
4%
کوئی رائے نہیں
1%
پسند ںہیں آئی
7%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved