انگریز
  3  جون‬‮  2017     |     اوصاف سپیشل

انگریز نے ائیرپورٹ سے باہرنکلتے ہوئے ہی واش روم کی جانب چلناشروع کردیاوہاں اس نے دیکھاکہ واش روم کے درودیوارسکیچ نمافحش تصاویراوران پرمختلف زبانوں میں لکھی بے ہودہ عبارت سے رنگین کیے ہوئے تھے ۔واش روم سے نکلتے ہی اس نے اپنے ہوٹل کے لیے ٹیکسی لی جوائیرپورٹ سے بیس منٹ کی دوری پرواقع تھاٹیکسی والے نے اسے گھماپھراکرپونے دوگھنٹے کی ڈرائیوکے بعدمذکورہ ہوٹل پرپہنچایا۔ڈنرسے فارغ ہوتے ہی ہوٹل پرپولیس کاچھاپہ پڑ گیاکہ اس ہوٹل میں چوری چھپے گدھے کاگوشت پکایاجاتاہے ۔انگریز جلد ی جلدی باہرنکلااورگلی کے کونے میں واقع ایک چھوٹے سے کیفے ٹیریاپرجابیٹھا۔سردی سے بچنے کے لیے اس نے چائے کاآرڈردکیااسی دوران اس نے دیکھاکہ اس کے سامنے والی نشست پربیٹھاشخص دوسرے آدمی سے کھسرپھسرکررہاہےکہ اس ہوٹل کی چائے بڑی مشہورہواکرتی تھی لیکن جب سے مالکان نے چوہدریوں سے پانی کی ملاوٹ والاسستادودھ خریدناشروع کیاچائے کاسوداہی نہ رہا۔اگلے دن وہ سیرکرتے کرتے شہرکی جامعہ مسجدکے پاس پہنچ گیاوہاں اس نے عجیب منظردیکھاکہ مسجدمیں لگے کولرکے گلاس کولوہے کی زنجیرسے باندھاگیاتھاجبکہ وہاں چندپولیس والے بھی جمعہ پڑھنے والے نمازیوں کے جوتوں کی حفاظت پرمامورتھے ۔شام ڈھلنے لگی وہ واپسی کے لیے بس میں سوارہوابس میں نوجوان لڑکے لڑکیوں کیساتھ چھیڑ چھاڑ کررہے تھے جبکہ ڈرائیوراوردیگرمسافرانہیں باربارمنع کیے جارہے تھے ۔اگلی صبح ا س نے اپناسامان باندھااوروطن واپسی کے لیے روانہ ہوگیا۔تھوڑی دورچلنے کے بعداس نے دیکھاکہ ایک بڑی ریلی نے ٹائرجلاکرعام شاہراہ کوبلاک کررکھاہے ۔ایمبولینس سمیت ہزاروں گاڑیاں سڑ ک کھلنے کاانتظارکررہی تھیں وہ گاڑی سے اترکرہجوم کی طرف بھاگنے لگاوہاں پہنچ کراس نے دیکھاکہ لمبی داڑھی والاایک شخص مائیک ہاتھ میں پکڑے چیخ چیخ کرکہہ رہاتھاکہ انگریز دنیاکی بے حس اوربے غیرت قوم ہونے کے ساتھ اخلاقی لحاظ سے بھی ایک دیوالیہ قوم ہے۔‎‎


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
71%
ٹھیک ہے
2%
کوئی رائے نہیں
2%
پسند ںہیں آئی
24%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved