حضور نبی کریم ﷺ اس شخص کے خواب میں آئے اور کیا سوال فرمایا کہ اس وقت پاکستانی فوج کے جرنیل ضیاالحق نے فوراً 2بریگیڈ سعودی عرب بھجوا دیے ؟ 
  15  مارچ‬‮  2017     |     اوصاف سپیشل
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )معروف کالم نگار ہار ون رشید نے اپنے کالم میں لکھاہے کہ’ تیس برس ہوتے ہیں‘ مدینہ منورہ میں مولانا علی میاں نے سرکارﷺکو خواب میں دیکھا۔ ایک سے زیادہ بار آپ ﷺ نے سوال کیا : میری حفاظت کا بندوبست کیاہے؟مولانا علی میاں نے اے کے بروہی سے رابطہ کیا۔ بھارت جاتے ہوئے‘ کراچی رکے‘ جہاں جنرل ضیاءالحق نے ان کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا۔ ہارون رشید کا اپنے کالم میں کہنا تھا کہ محمود غازی مرحوم نے مجھے بتایا کہ تنہائی میسر آئی تو مولانا علی میاں کے صبر کا پیمانہ لبریز تھا۔ ٹوٹ کر روئے اور جنرل کا گریبان تھام کر کہا کہ قیامت کے دن میں آپ کا دامن گیر ہوں گا کہ سرکارﷺکا پیغام میں نے آپ کو پہنچا دیا ہے۔ جنرل بھی رویااور سعودی عرب کے لئے غالباً دو بریگیڈ بھجوائے گئے۔ مقدس مقامات کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔ احادیث کے مطابق صہیونی ایک دن حجاز کا قصد کریں گے۔ پاک فوج کو اللہ نے ایک کے بعد دوسرے امتحان سے گزار کر صیقل کر دیا ہے۔ بلوچستان کے صحراؤں اور سیاچن کے برف زاروں میں داد شجاعت دینے والوں کو ایک دن مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کی حفاظت کرنی ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
92%
ٹھیک ہے
7%
کوئی رائے نہیں
1%
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved