ایک شخص نے ایک خوبصورت لڑکی سے شادی کرلی
  17  مارچ‬‮  2017     |     اوصاف سپیشل
ایک شخص نے ایک خوبصورت لڑکی سے شادی کرلی، بہت محبت کرتا تھا اپنی بیوی سے، مگر ایک دن اس لڑکی کو جِلد کی کوئی بیماری لگ گئی جس سے اسکی خوبصورتی روز بروز گھٹتی جارہی تھی۔ ایک دن اسکا شوہر کسی سفر پہ نکلا، واپس آتے ہوئے اسے حادثہ پیش ایا جس میں اسکی دونوں آنکھیں جاتی رہیں۔ خیر انکی ازدواجی زندگی یونہی چلتی رہی اور اسکی بیوی کی خوبصورتی مزید گھٹتی رہی مگر اندھے آدمی کو اس بات کا علم نہیں تھا لہذا انکی زندگی پر اسکا کوئی اثر بھی نہ پڑا، دونوں ایک دوسرے کو پہلے کی طرح چاہتے تھے اور ایکدوسرے کا خیال رکھتے رہے۔خدا کا کرنا ایسا ہوا کہ ایک دن اس لڑکی کا انتقال ہوگیا، اسکا شوہر نہایت غمگین تھا اس صدمے سے، جسکے باعث اس نے اپنا سب کچھ فروخت کر ڈالا اور اس شہر کو چھوڑ کر کسی دوسرے شہر جانے لگا۔جاتے ہوئے رستے میں ایک شخص نے پیچھے سے آواز دی اور کہنے لگا "اکیلے کیسے جاوگے؟ اب تک کو آپکی بیوی آپکی مدد کرتی رہی، آپکا خیال رکھتی رہی اور آپکی آنکھیں بنی رہی۔ اندھے آدمی نے جواباً کہا: "میں اندھا نہیں تھا، مگر اسے ایسے دکھا رہا تھا جیسے میں اندھا ہوں۔ کیونکہ اگر اسے یہ پتہ ہوتا کہ میں اسکی بدصورتی دیکھ سکتا ہوں، تو یہ احساس اسے اسکی بیماری سے زیادہ تکلیف دیتی۔ اسلئے میں نے اندھے ہونے کا ڈرامہ کیا۔ وہ بہت اچھی بیوی تھی، میں بس اسے خوش رکھنا چاہ رہا تھا۔اس واقعے کو بیان کرنے کا مقصد اس سے سبق حاصل کرنا تھا، کہ کبھی کبھی ہمیں کسی کی غلطیوں پہ اندھا بننا چاہیے، انکی غلطیوں یا خامیوں کو نظرانداز کرنا چاہیئے تاکہ ایک خوشحال زندگی گزار سکیں، کہ مخلوق کوئی بھی کامل نہیں مگر صرف خالق۔ لہذا رشتے کی مضبوطی کا باعث کسی کی کاملیت نہیں بلکہ رشتے کی مضبوطی کا راز اس بات میں ہے کہ ہم اگے والے کو انکی تمام تر خامیوں اور غلطیوں کیساتھ دل سے قبول کرلیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
97%
ٹھیک ہے
1%
کوئی رائے نہیں
1%
پسند ںہیں آئی
1%



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved