اسلام 2050ء میں دنیا میں کس مقام پر ہوگا؟ تحقیقاتی اداروں کے انکشاف نے ہر طرف خوشیاں بکھیر دیں
  17  مارچ‬‮  2017     |     اوصاف سپیشل

اسلام آباد (روز نامہ اوصاف )عالمی تحقیقاتی ادارے نے اپنی تحقیق میں کہا ہے کہ اسلام 2050ءکے بعد دنیا کا مقبول ترین مذہب بن جائے گا۔پیو ریسرچ سینٹر کا کہناہے کہ اسلام دنیا میں سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والا مذہب ہے اور 33برس میں عیسائیت کی جگہ دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن جائے گا۔امریکی تحقیقاتی ادارے پیو ری سرچ کی حالیہ رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ 2050 ءتک اسلام دنیا کا مقبول ترین مذہب بن جائے گا۔موجودہ اعداد و شمار کے مطابق مذاہب میں دنیا میں سب سے زیادہ عیسائیت کے پیروکار موجود ہیں،موجودہ اعداو و شمار کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک محتاط اندازے کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والا مذہب ہونے کی وجہ سےاگلے 33برسوں میں اسلام عیسائیت کی جگہ لے گا۔سال 2010ء میں دنیا میں مسلمانوں کی آبادی ایک ارب60کروڑ تھی جبکہ، مسیحی 2ارب 20کروڑ تھے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ2050ءتک مسلمان یورپی آبادی کا10فیصدہوجائیں گے،2050تک امریکامیں مسلمانوں کی تعداد ایک فیصدسےبڑھ کرڈھائی فیصد ہو جائے گی۔مسلمانوں کی تعدادمیں بھارت 2050ءمیں پہلےنمبرپرہوگا،2050ءمیں بھارت میں مسلمانوں کی تعداد 31کروڑ ہو جائے گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
89%
ٹھیک ہے
11%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved