اگر آپ کے سمارٹ فون میں قرآن حکیم کی اپلیکیشن موجود ہے تو کیا قرآن پاک پڑھنے کیلئے با وضو ہونا ضروری ہے ؟ فتویٰ آگیا
  18  مارچ‬‮  2017     |     اوصاف سپیشل

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) جدید سائنس کی بدولت قرآن کریم کی موبائل پر تلاوت سننا اور قرآن کا پڑھنا عام ہو رہا ہے ۔دینی مسائل کا علم نہ ہونے کی وجہ کئی مسلمان موبائل پر قرآن پڑھتے ہوئے ہچکچاتے بھی ہیں کئی ناپاکی کی حالت میں بھی تلاوت شروع کردیتے ہیں ۔بعضوں کے خیال میں ناپاکی یا بے وضو حالت میں موبائل فون میں قرآن رکھنا ،اسے چھونا اور پڑھنا ممنوع جانا جاتا ہے ۔اس حوالے سے دیوبند مکتبہ فکر کے ادارہ جامعہ فاروقیہ کراچی کے دارالافتاء نے فتویٰ اپنی ویب سائٹ پر جاری کیا ہے کہ جب قرآن کریم موبائل یا میمو ری کارڈ کے اندر ہو یعنی اس کو اسکرین پر کھولا نہ گیا ہو، تو اس وقت چوں کہ قرآن کریم حروف ونقوش کی صورت میں موجود نہیں اس لیے اس کو ہاتھ لگانے کے لیے باوضو ہونا ضروری نہیں۔اورجب موبائل یا میموری کارڈ کے حافظے میں موجود قرآن کریم کو اسکرین پر کھول لیا جائے تو اس وقت چوں کہ اسکرین پر موجود نقوش قرآن کریم کے الفاظ پر دلالت کرتے ہیں، اس وقت اسکرین پر ہاتھ لگانے کے لیے وضو ہونا ضروری ہے او راس صورت میں چوں کہ قرآن کریم کا صرف وہی حصہ حروف کی شکل میں ہے جو اسکرین پر نظر آرہا ہے ، لہٰذا اسکرین کو ہاتھ لگانا طہارت کے بغیر جائز نہ ہو گا او راسکرین کے علاوہ موبائل کے بقیہ حصوں کو ہاتھ لگانا جائز ہو گا، البتہ عظمت قرآن کا تقاضا اورمناسب یہی ہے کہ جب تلاوت کے لیے موبائل کی اسکرین پر قرآن کریم کا فولڈر کو کھولا جائے تو باوضو ہو کر کھولا جائے اور یہی احتیاط کی بات ہے او رجس موبائل میں الگ سے کی پیڈ نہ ہو بلکہ اسکرین پر کی پیڈ کی سہولت ہو تو ایسے موبائل میں قرآن کریم کا فولڈر کھولنے سے پہلے لازمی وضو کا اہتمام کیا جائے۔جس موبائل میں قرآن کریم محفوظ کیا گیا ہو اور وہ کھلا ہو تو شلوار اور پتلون کی جیب میں رکھنا بے ادبی ہے، البتہ اگر وہ پروگرام جس میں قرآن کریم محفوظ ہے، بند ہو ، تو پھر شلوار، پتلون کی جیب میں رکھنے میں حرج نہیں۔جس موبائل میں قرآن کریم محفوظ ہے، اگر وہ بند ہے یا وہ پروگرام بند ہے جس میں قرآن کریم محفوظ ہے تو بند ہونے کی صورت میں بیت الخلاء لے جانے میں حرج نہیں۔موبائل میں گانے، تصاویر، فلمیں او ردوسری خرافات بھرنا ناجائز او رحرام ہے اور جس موبائل میں قرآن کریم محفوظ ہو تو اس میں یہ چیزیں رکھنا قرآن کریم کی سخت توہین اور بے ادبی ہے، اس سے اجتناب لازم اور ضروری ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
88%
ٹھیک ہے
5%
کوئی رائے نہیں
7%
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved