کیا آپ جانتے ہیں کہ فرعون کے ماں باپ دراصل کو ن تھے اور فرعون تھا نہیں بلکہ تھی ؟ اب تک کا سب سے بڑا انکشاف
  19  مارچ‬‮  2017     |     اوصاف سپیشل
قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)تاریخ کی مشہور ترین شخصیات میں سے ایک قدیم مصر کے فرعون طوطن خامن کو عام طور پر ایک طلسماتی بادشاہ کے روپ میں پیش کیا جاتا ہے اور مصری دیو مالاؤں اور تاریخی تذکرو ں مٰن بھی اسے بہت ہی ہیبت اور جلال والا فرعون ظاہر کیا جاتا ہے لیکن ایک طویل سائنسی تحقیق کے بعد اب اس کی اصلیت دنیا کے سامنے آ گئی ہے۔ماہرین آثار قدیمہ ، تاریخ دانوں ، سائنسدانوں اور علم بشر ہات ماہرین نے ملکر ایک طویل تحقیق کی ۔ انہوں نے مصری شہر گیزا میں فرعون کے مقبروں کے شہر میں موجود طوطن خامن کے ڈھانچے اور باقیات پر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تحقیق کی اور طاقتور کمپیوٹروں سے بنائے گئے 2000جسمانی نقوش کی مدد سے اس کے جسم اور خدوخال کی تصویر تیار کر لی ۔حقائق سے پردہ اٹھا تو معلوم ہو ا کہ یہ فرعون قدرے زنانہ جسم کا مالک تھا ،اس کا بایاں پاؤں ٹیڑھا تھا اور بیماری اور کمزوری کی وجہ سے وہ چھڑی کے سہارے چلتاتھا۔طوطن خامن اس کے والد اخناطون او ر والدہ کے ڈی این اے نمونوں کے تجزئیے سے یہ بھی معلوم ہوا کہ اس کے والدین آپس میں بھائی بہن تھے اور ان کے شرمناک تعلق سے اس کی پیدائش ہوئی ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فرعون کی جسمانی خامیوں ، کمزوریوں کی وجہ بھی یہی تھی کہ اس کے والدین میں بھائی بہن کا رشتہ تھا۔طوطن خامن فرعون آج سے تقریباً 3500سال قبل مصر کا حکمرا ن تھا ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
65%
ٹھیک ہے
8%
کوئی رائے نہیں
15%
پسند ںہیں آئی
12%



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved