جسم کے مختلف حصوں پر پر تل کا کیا مطلب ہے ؟ جان کر دنگ رہ جائیں گے
  19  مارچ‬‮  2017     |     اوصاف سپیشل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )جسم پر تلوں کے نشانوں اور انسانی شخصیت کا آپس میں گہر ا تعلق ہےمگر ان تِلوں کے چھپے راز صرف ماہرین ہی جانتے ہیں ۔ تلوں پر ماہرین کی تحقیق پرمبنی ایک رپورٹ ملاحظہ ہو۔’’آنکھ کے پپوٹوں پر تل ‘‘کے حامل افراد سفر کے دلدادہ ہوتے ہیں اور گھر سے دور ملازمت اختیار کرتے ہیں۔’’بھنوئوں کے ددرمیان پیشانی پر تل‘‘کے حامل افراد اپنی پیشہ وارانہ زندگی میں تیزی سے ترقی کرتے ہیں اور انہیں اس حوالے سے بے شمار مواقع میسر آتے ہیں۔’’بھنوؤں کے نیچے تل کا ہونا‘‘ثابت کرتا ہے کہ آپ قابل اعتماد اور قائدانہ صلاحیتوں کے حامل ہیں’’ہونٹوں کے اوپر تل ‘‘والی خواتین اور مرد حضرات خوش خوراک اور حلقہ احباب میں مقبول ہوتے ہیں ۔’’گال یا اس کی اوپری ہڈ ی پر تل ‘‘کا ہوناثابت کرتا ہے کہ آپ رہنما اور لیڈر بننے کے دلدادہ ہیں۔’’ہتھیلی پر تل ‘‘کے حامل افراد اپنی زندگی میں مشکلات کا شکار رہتے ہیں مگر اپنی ناکامیوں پر قابو پا کر آگے بڑھنے کا عزم انہیں اچھی زندگی گزارنے کا حوصلہ دیتا ہے۔’’پاؤں کے تلوے میں تل‘‘رکھنے والی خواتین اور مرد حضرات کو زندگی میں طویل سفر درپیش آتے ہیں اور وہ اپنے حلقہ احباب میں مقبول ہوتے ہیں ، یہ خوش خوراک بھی ہوتے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
67%
ٹھیک ہے
16%
کوئی رائے نہیں
5%
پسند ںہیں آئی
13%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved