جب غیر مسلموں کو تلاوت قرآن پاک سنائی گئی تو ان کے دماغوں پر اس کا کیا اثر ہوا ؟ جان کر ہر زبان سبحان اللہ کہہ اٹھے گی
  19  مارچ‬‮  2017     |     اوصاف سپیشل
تازہ ترین جائزے میں ایک بات سامنے آئی ہے کہ مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن حکیم کی تلاوت کرنے اور سننے سے ذہنی تنائو کم ہو جاتا ہے ۔ ایک امریکن یونیورسٹی نے قرآن حکیم کی تلاوت کے موضوع پر ماہرین کی مدد سے جائزہ تیار کروایا ۔ ذہنی امراض کے ہسپتال کے ڈائریکٹر اور کنسلٹنٹ ڈاکٹر رجب عبدالحکیم بریسالی جو سعودی نیشنل گارڈ ہسپتال میں میڈیکل کمپنی کے رکن بھی ہیں نے بتایا کہ عربی زبان نہ جاننے والے ایک گروپ کو آڈیو کیسٹ کے ذریعے قرآن حکیم کی آیات سنائی گئیں اس موقع پر ان افراد کے ذہن پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ مشینوں کے ذریعے ریکارڈ کیا گیا۔ نتائج سب کیلئے حیران کن ثابت ہوئے۔ قرآن حکیم ایسے افراد کو سنایا گیا تھا جو نہ تو عربی سے واقف تھے اور نہ انہوں نے کبھی قرآن حکیم سنا تھا وہ مذہباََ غیر مسلم تھے۔ قرآن حکیم کی تلاوت سننے سے واضح ہوا کہ اس سے قبل وہ ذہنی تنائو کا شکار اور ڈپریشن میں مبتلا تھے اور ان کی دماغی حالت بھی ٹھیک نہ تھی۔ تاہم قرآن حکیم کی تلاوت سننے کے بعد ان کا ذہنی تنائو ختم ہو گیا اور ان کے دماغ پر تازگی چھا گئی۔ ڈاکٹر بریسالی نے بتایا کہ ہم اس سے یہ نتیجہ اخذ کر سکتے ہیں کہ جو لوگ قرآن پاک سنتے ہیں وہ ذہنی تنائو اور ڈپریشن سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
96%
ٹھیک ہے
4%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved