دوہزار ستر تک ‘اسلام’پوری دنیا پر چھا جائےگا‘نئی تحقیق نے ہلچل مچادی
  15  اپریل‬‮  2017     |     اوصاف سپیشل

لندن(روزنامہ اوصاف)اسلام دنیا کا وہ واحد مذہب ہے جو پوری دنیا میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور اب ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ 2025 میں اسلام تیزی سے پھیلانے والا مذہب بن کر سامنے آئے گا۔ جبکہ 2070تک اسلام دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن جائے گا۔ امریکا میں واقع پیو ریسرچ سینٹر میں اسلام پر ایک ریسرچ رپورٹ سامنے آئی ہےجس میں کہا گیا ہے کہ دنیا کی آبادی 4 دہائیوں کے بعد 9.3ارب تک پہنچ جائے گی اور اس میں مسلمانوں کی آبادی میں 73 فیصدتک اضافہ ہوجائے گا۔سال 2010 میں انڈونیشیا مسلم آبادی والا سب سے بڑا ملک تھالیکن 2050 تک یہ اعزاز بھارت کو حاصل ہوجائے گا اور بھارت سب سے زیادہ مسلم آبادی والا ملک بن جائے گا۔تحقیق کے مطابق مسلمانوں میں آبادی بڑھنے کی شرح دوسرے مذاہب کے مقابلے میں زیادہ ہوگی۔جیسے جیسے دنیا کی آبادی بڑھتی جائے گی ویسے ہی ہندو اور عیسائی مذہب کی آبادی میں بھی اضافہ ہوتا چلا جائے گا۔رپورٹ میں اس بات کا بھی ذکر کیا گیا ہے کہ برطانیہ اور فرانس میں عیسائیوں کی آبادی میں 50 فیصد کم آجائے گی۔سال 2050 تک یورپ میں مسلمانوں کی آبادی میں 10 فیصد تک اضافہ ہوجائے گا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
90%
ٹھیک ہے
5%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
5%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved