!پی پی پی اور ٹی ٹی پی ۔۔۔
  17  اپریل‬‮  2017     |     اوصاف سپیشل

پی پی پی کی ایک خاتون رکن اسمبلی کے حکم پر پہلے ارشد پپو کا سر کاٹا گیا پھر اس سے فٹ بال کھیلا گیا۔اسی طرح عزیر بلوچ کے مطابق " میں نے پی پی پی کے حکم پر 4 لوگوں کے سر کاٹے اور اس کے بعد ان سے فٹبال کھیلا " ۔۔ !آپ کو یاد ہوگا کہ اس قسم کی ویڈیوز ٹی ٹی پی کی آیا کرتی تھیں جن میں وہ پاک فوج کے جوانوں کے سر کاٹ کر ان سے فٹبال کھیلتے تھے۔ ٹی ٹی پی اور پی پی پی میں مخالفین کے سر کاٹ کر ان سے فٹبال کھیلنے کی یہ مشترک روایت کیا محض اتفاق ہے ؟آپ کو کچھ اور اتفاقات پر غور کرنے کی ضرورت ہے ! نیشنل ایکشن پلان کے تحت ہونے والی رینجرز کی کاروائیوں کی نتیجے میں یہ انکشاف ہوا تھا کہ پی پی پی، ٹی ٹی پی کی سالانہ 230 ارب روپے کی فنڈنگ کرتی ہے۔نہ صرف یہ بلکہ یہ بھی کہ آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں ٹی ٹی پی کے زخمی ہونے والے دہشت گردوں کو پی پی پی (پیپلز پارٹی) ڈاکٹر عاصم کے ہسپتالوں میں انتہائی اعلی درجے کی طبی سہولیات مفت فراہم کرتی رہی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صرف ڈاکٹر عاصم کے ہسپتالوں میں کم از کم 400 دہشت گردوں کا علاج کر کے ان کو دوبارہ لڑنے کے قابل بنایا گیا۔ حسین حقانی نے کچھ دن پہلے ایک دلچسپ انکشاف کیا کہ پی پی پی نے بلیک واٹر اور سی آئی اے کے ہزاروں اہلکاروں کو بغیر کلیرنس کے ویزے جاری کیے۔ یہ بھی ایک اتفاق ہی ہے کہ یہی اہلکار بعد میں ٹی ٹی پی کو کمانڈ کرتے پائے گئے۔ پاکستانیوں کو شیطانی ٹیٹوز والے دہشت گرد یاد ہونگے؟کچھ عرصہ پہلے عزیز بلوچ نے لائیو ٹی وی شو میں شرمیلا فاروقی کو چیلنج کر دیا تھا کہ " پی پی پی ہی ہمیں اسلحہ، راکٹ لانچر، باردو اور بم دیا کرتی ہے " ۔۔ کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ راکٹ لانچر، باردو اور بم کس مقصد کے لیے دئیے گئے ہونگے؟آصف زرداری صاحب کے حوالے سے میڈیا پر ایک آڈیو ٹیپ کی خبریں گردش کرتی رہیں جس میں وہ مبینہ طور پر افغان صدر اشرف غنی کو ٹی ٹی پی پر ہاتھ ہلکا رکھنے اور افغان طالبان کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کررہے ہوتے ہیں۔ اور سب سے دلچسپ بات کہ ہزاروں پاکستانیوں کے قاتل اور دہشت گرد کل بھوشن کی حمایت میں جو سیاسی جماعت سب سے پہلے سامنے آئی وہ پی پی پی ہی ہے۔ شائد یہ سن کر آپ کو حیرت ہو کہ اس سے پہلے کشمیر سنگھ اور سربجیت سنگھ نامی دہشت گردوں کو رہا کروانے والے بھی پی پی پی والے ہی تھے۔ عجیب بات یہ بھی ہے کہ انڈیا نے کل بھوشن یادیو کی رہائی کے لیے جن 4 وکلاء کے نام لیے ہیں ان چاروں کا تعلق بھی پی پی پی سے ہی ہے۔ پیپلز پارٹی ہی کے فیصل رضا عابدی نے ایک دلچسپ اعتراف کیا تھا کہ ٹی ٹی پی نے کبھی پی پی پی کے کارکنوں پر حملے نہیں کیے سوائے بے نظیر قتل کے۔ جس کے نتیجے میں آصف زرداری کو صدارت ملی آصف زرداری نے اپنی مشہور زمانہ تقریر میں پاک فوج کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ " جنگ لڑنا صرف ہم ہی جانتے ہیں " ۔۔۔۔ ذولفقارعلی بھٹو نے پاکستان میں جس دہشت گردی کی بنیاد رکھی تھی اس کو آصٖف زرداری نے اپنی معراج پر پہنچا دیا ہے۔ کیا واقعی تحریک طالبان پاکستان پیپلز پارٹی ہی کا دہشت گرد بازو ہے ؟؟ اگر ایسا ہے تو آرمی پبلک سکول سمیت ہزاروں پاکستانیوں کے خون کا حساب پیپلز پارٹی سے کون لے گا ؟؟یا یہ سب محض اتفاقات ہیں ؟


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
83%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
8%
پسند ںہیں آئی
8%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved