مشال کا نماز جنازہ نہ پڑھانے پر امام مسجد کو مولانا طارق جمیل کا پیغام سنا دیا
  18  اپریل‬‮  2017     |     اوصاف سپیشل
اسلام آباد (ویب ڈیسک) معروف خاتون صحافی نسیم زہرہ نے کہا کہ صوابی کے امام مسجد نے مشال خان کی نماز جنازہ پڑھانے سے انکار کر دیا تھا۔ اس پر انہوں نے مولانا طارق جمیل کے بیان کا کلپ اپنے پروگرام میں چلایا جس میں مولانا طارق جمیل نے بتایا کہ ایک مرتبہ رسول اللہؐ، عبد اللہ بن ابی ، جو منافقوں کا سردار تھا، کی نماز جنازہ پڑھانے کیلئے تشریف لائے۔تمام صحابہ اکرام صفیں باندھ کر کھڑے ہوئے تو حضرت عمر فاروقؓ سامنے آ کر کھڑے ہو گئے اور عرض کیا یارسول اللہ ؐ آپ کو معلوم ہے کہ یہ کون ہے؟ جس پر رسول اللہ ؐ نے فرمایا ہاں! مجھے معلوم ہے۔ عمر فاروقؓ نے عرض کی تو آپ جنازہ کیوں پڑھا رہے ہیں؟ جس کے جواب میں رسول اللہ ؐ نے کہا کہ اللہ نے کہا ہے کہ اس کا جنازہ پڑھاؤ یا نہ پڑھاؤ میں اسے معاف نہیں کروں گا۔ تو میں نماز جنازہ پڑھتا ہوں شاید اس کی مغفرت ہو جائے۔نسیم زہرہ کا کہنا تھا کہ امام مسجد نے نہ صرف مشعال خان کا نماز جنازہ پڑھانے سے انکار کیا بلکہ یہ بھی کہا کہ کوئی بھی نماز جنازہ نہیں پڑھائے گا۔ نسیم زہرہ نے کہا کہ امام مسجد کا یہ اقدام قابل مذمت ہے
" allowfullscreen>

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
67%
ٹھیک ہے
4%
کوئی رائے نہیں
14%
پسند ںہیں آئی
16%





آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved