ایک زمانہ آئے گا جب لوگ نماز پڑھیں گے اور ان کی نماز قبول نہیں ہوگی ۔۔ وہ زمانہ کون سا ہوگا اور نماز قبول نہ ہونے کی وجہ کیا ہوگی ؟ تحریر پڑھ ک
  17  جون‬‮  2017     |     اوصاف سپیشل

ابو ھریرۃ رضی الله عنه سے روایت ہے ایک شخص ساٹھ سال تک نماز پڑھتا ہے مگر اسکی ایک نماز بھی قبول نہیں ہوتی پوچھا گیا: وہ کیسے ؟ انہوں نے کہا : کیونکہ نہ وہ اپنا رکوع پورا کرتاہے اور نا سجود، نا قیام پورا کرتا ہے نا اس کی نماز میں خشوع ہوتاہے ۔ حضرت عمر رضی الله عنه نے فرمایا ایک شخص اسلام میں بوڑھا ہوگیا اور ایک رکعت بھی اس نے اللہ کے لیے مکمل نہیں پڑھی پوچھا گیا کیسے یا امیر المومنین؟ فرمایا اس نے نا اپنا رکوع پورا کیا اور نا سجود۔ امام احمد بن حنبل رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ایک زمانہ لوگوں پر ایسا آئے گا” لوگ نماز پڑھیں گے مگر انکی نماز نہیں ہوگی اور مجھے ڈر ہے کہ وہ زمانہ یہی زمانہ ہے” امام اگر آج کا زمانہ آکر دیکھ سکتے تو کیا کہتے؟ امام غزالی رحمته الله علیہ نے فرمایا: ایک شخص سجدہ کرتا ہے اس خیال سے کہ اس سجدہ سے اللہ کا تقرب حاصل کرے گا اس اللہ کی قسم اگر اس کے اس سجدے کا گناہ تقسیم کیا جائے تو سارا بلد ہلاک کر دیا جائے پوچھا گیا وہ کیسے؟ فرمایا: وہ اپنا سر اپنے اللہ کے سامنے جھکاتا ہے مگر اپنے نفس ،گناہوں، اپنی شہوات اور دنیا کی محبت میں مصروف ہوتا ہے تو یہ کیسا سجدہ ہے؟ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میری آنکھون کی ٹھنڈک نماز میں رکھی گئی ہے تو کیا کبھی آپ نے ایسی نماز پڑھی جو آپکے آنکھوں کی ٹھنڈک بنی ہو؟ کیا کبھی آپ گھر کی طرف تیزی سے پلٹے صرف دو رکعت کی ادائیگی کی نیت سے؟ کیا کبھی نماز کی محبت نے آپ کو بے چین کیا؟ کیا کبھی آپ نماز کے لیے ترسے؟ کیا کبھی آپ نے رات کا بے چینی سے انتظار کیا تاکہ آپ اپنے رب کے ساتھ اکیلے نماز میں ملاقات کر سکیں؟ اللہ سبحانہ کا ارشاد ہے ألم یأن للذین آمنوا أن تخشع قلوبهم لذكر الله کیا ابھی تک مومنوں کے لئے اس کا وقت نہیں آیا کہ اللہ کی یاد سے ان کے دل نرم ہوجائیں؟ ابن مسعود رضی الله عنه فرماتے ہیں ہمارے اسلام لانے کے چار سال بعد یہ آیت نازل ہوئی اس آیت میں اللہ سبحانہ نے ہم سے شکایت کی ہم سب بہت روئے اپنے قلۃ خشوع پر پھر ہم گھروں سے نکلتے تو ایک دوسرے کو عتاب کرتے اور کہتے کیا تم نے اللہ سبحانہ کا یہ فرمان نہیں سنا ؟ ألم یأن للذین آمنوا أن تخشع قلوبهم لذكر الله کیا ابھی تک مومنوں کے لئے اس کا وقت نہیں آیا کہ اللہ کی یاد سے ان کے دل نرم ہوجائیں؟ تو لوگ گر جاتے اور رونے لگتے اللہ کے اس عتاب پر تو کیا کبھی آپ نے یہ محسوس کیا اس آیت سے؟


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
98%
ٹھیک ہے
1%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
1%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved