خواتین وحضرات جن کی رشتوں میں رکائوٹیں پیش آرہی ہیں ان کےلئے اکثرنسخہ
  19  اپریل‬‮  2017     |     اوصاف سپیشل

اللہ تعالیٰ نے اپنے پیغمبرمحمد ﷺ کی امت اور تمام انسانوں کیلئے دینی کیساتھ ساتھ دنیا وی مسائل کاحل بھی بتادیاہے ، بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ لڑکے یا لڑکی کی جہاں بھی رشتے کی بات کریں یا تو پوری نہیں ہوتی یا رشتہ ہوکر ٹوٹ جاتا ہے، اگر ایسا ہو تو چاہیے کہ رات کو نماز عشاءکے بعد پاک صاف کپڑے پہن کر قبلہ رو ہوکر بیٹھیں اور ایک یا تین افراد مل کر 41 بار سورہ رحمن پڑھیں، اول و آخر گیارہ بار درودشریف بھی پڑھیں۔ آخر میں دعا مانگیں۔اللہ تعالیٰ نے چاہا تو بہت جلد مراد پوری ہوجائے گی۔کند ذہن کو کھولنے کیلئے مفیدبعض افراد بہت کند ذہن ہوتے ہیں اور کوشش کے باوجود بھی وہ کسی کام میں کامیاب نہیں ہوتے۔ ایسے افراد جو کند ذہنی کی وجہ سے ناکام زندگی گزار رہے ہوں یا طالب علم جن کو اپنا سبق یاد کرنے میں سخت دشواری پیش آتی ہوں، ان کو چاہیے کہ وہ جمعہ کی شب کو بعدنماز عشاءچار رکعت نفل نماز اس طرح پڑھے کہ ہر رکعت میں سورة فاتحہ کے بعد ایک ایک مرتبہ سورةرحمن پڑھیں۔ سلام پھیرنے کے بعد رب تعالیٰ سے دعامانگیں، سات یوم تک یہ عمل بلا ناغہ کرنے سے ذہن کھل جائے گا۔روزنامہ امت کے مطابق اگر کسی کو پوری سورة یاد نہ ہو تو وہ نماز میں تو سورة مبارک کی چند آیات پڑھ لے اور پھر سلام پھیرنے کے بعد قرآن پاک سے دیکھ کر چار مرتبہ سورة رحمن کی تلاوت کرے اور پھر رب تعالیٰ سے دعا مانگے، رب تعالیٰ بہت ہی زیادہ رحمت فرمائے گا۔پریشانی سے چھٹکارااگر کوئی کسی مصیبت یا آفت میں گرفتار ہوجائے تو اسے چاہیے کہ اول تین مرتبہ درودپاک پڑھے، پھر تین بار سورة رحمن پڑھے۔پڑھنے کے بعد تین مرتبہ درود پاک کا ورد کرے۔ اللہ تعالیٰ نے چاہا تو بہت جلد مصیبت اور آفت سے چھٹکارا حاصل ہوجائے گا۔گھریلو جھگڑوں سے نجاتاگر کسی کے گھر میں ہر وقت جھگڑا رہتا ہو اور سخت تناؤکی کیفیت ہو تو اسے چاہیے کہ وہ ہر نماز کے بعد اول و اخر گیارہ مرتبہ درود پاک پڑھے، پھر تین بار سورة رحمن پڑھے۔رب تعالیٰ کے حکم سے گھر میں امن، چین اور سکون کا دور دورہ ہوجائے گا، حق تعالیٰ نے چاہا تو کبھی بھی لڑائی جھگڑے کی نوبت نہیں پیدا ہوگی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
94%
ٹھیک ہے
6%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved