ایک شخص تھا جو بڑا امیر کبیر تھا
  21  اپریل‬‮  2017     |     اوصاف سپیشل

ایک شخص تھا جو بڑا امیر کبیر تھا ، بہت بڑا اس کا کاروبار تھا ، جس میں درجنوں ملامین تھے، اس کا گھر بھی کافی بڑا تھا اس میں بھی نوکر چاکر کام کرتے تھے ، دن بھر وہ اپنے بزنس میں مصروف رہتا ، شام کو گھر واپس آتا، اس کا جو اپنا بیڈروم تھا اسکی صفائی جوان العمر لڑکی کرتی تھی ، ایک دن وہ اتفاق سے وقت سے پہلے گھر آگیا جب یہ اپنے کمرے میں آیا اور نوجوان لڑکی کو صفائی کرتے ہوئے دیکھا ، بس شیطان نے اس کے دل میں خیال ڈالا کہ میں اس لڑکی کو روک لوں تو اس کی آواز کوئی بھی نہیں سنے گا ۔ اگر یہ میری کسی سے شکایت بھی کرے گی تو کوئی اس کی بات کو نہیں مانے گا ۔ میں پورے پولیس اسٹیشن کو خرید سکتا ہوں ، ملازمین سب میری بات مانیں گے ۔ لڑکی نے دیکھا کہ مالک وقت سے پہلے آگئے ہیں تو جلدی سے جانا چاہا تو مالک نے فوراً ایک زور دار آواز میں کہا ٹھہر جائو۔ وہ مالک کے تیور دیکھ کر گھبرا گئی ، مالک نے کہا سب کھڑکیا ں دروازے بند کر دو۔ اب لڑکی پریشان کہ میں کروں تو کیا کروں لیکن اس کے دل میں تقوی تھا اللہ کا خوف تھا ۔ آنسوں بہنے لگے اور وہ اللہ سے دعا بھی کر رہی تھی ، چنانچہ اس نے ایک ایک کر کے سب کھڑکیاں دروازے بند کرنا شروع کر دیئے ، کافی دیر ہو گئی لیکن وہ واپس نہیں آرہی تھی ، مالک نے ڈانٹ کر کہا کتنی دیر ہو گئی اب تک دروازے کھڑکیاں بند نہیں کیے اور تو میرے پاس آتی نہیں ؟ تو لڑکی نے روتے ہوئے کہا ماملک میں سارے دروازے بند کر دیئے ہیں ساری کھڑکیاں بند کر دی مگر ایک کھڑکی کو بہت دیر سے بند کرنے کی کوشش کر رہی ہوں لیکن سے مجھ سے بند نہیں ہو پار رہی ہے۔ تو اس غصے سے کہا وہ کونسی کھڑکی ہے جو تجھ سے بند نہیں ہو رہی ؟ لڑکی نے جواب دیا میرے مالک جس کھڑکیوں سے انسان دیکھتے ہیں جن کھڑکیوں سے مخلوق دیکھتی ہے میں نے وہ ساری کھڑکیاں بند کر دیں جس کھڑکی سے رب العالمین دیکھتا ہے اس کھڑکی کو بہت دیر سے بند کرنے کی کوشش کر رہی ہوں لیکن مجھ سے بند نہیں ہو پارہی ہے اگر آپ سے بند ہو سکتی ہے تو آکر بند کر دیں ۔ فوراً بات سمجھ میں آگئی کہ واقعی میں اپنے گناہوں کو انسانوں سے چھپا سکتا ہوں لیکن رب العالمین سے نہیں چھپا سکتا وہ اٹھا جلدی سے وضو کیا نماز پڑھی اور اللہ پاک سے معافی مانگنا شروع کر دیا ۔ اللہ پاک سے دعا ہے کہ اے اللہ ہمیں ہر برائی سے بچنے کی توفیق عطا فرما (آمین )


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
94%
ٹھیک ہے
5%
کوئی رائے نہیں
1%
پسند ںہیں آئی
1%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved