نماز کمر درد سے نجات اور جسمانی صحت کے لیے مفید ہے، تحقیق
  18  مئی‬‮  2017     |     اوصاف سپیشل

اسلام آباد(روز نامہ اوصاف ) مذہب اسلام کے پانچ ارکان میں سے ایک رکن نماز کا بھی ہے۔ اہل اسلام دن میں پانچ مرتبہ نماز کی صورت میں اپنے خالق کے حضور پیش ہوتے ہیں۔ نماز سے متعلق حال ہی میں ہوئی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ نماز پڑھنے والے افراد کمر درد کی تکلیف سے دو چار نہیں ہوتی جبکہ نماز باقاعدگی سے ادا کرنے والے افراد کی جسمانی صحت دوسرے لوگوں کے مقابلے میں اچھی رہتی ہے۔تحقیق کے مطابق نماز میں گھٹنوں اور کمر کے مسلز کے استعمال سے جسمانی صحت اچھی رہتی ہے۔ اس تحقیق کو An ergonomic study of body motions during Muslim prayer using digital human modelling کے نام سے انٹرنیشل جرنل آف انڈسٹریل سسٹم اینڈ انجینئیرنگ میں شائع کیا گیا۔ اخبار کے مطابق اس اسٹڈی کے دوران ہندو، مسلمانوں ، ایشیائی باشندوں اور امریکی باشندوں کا جائزہ لیا گیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ مسلمانوں کا سجدہ کرنا ان کے جوڑوں کی لچک کو مزید بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ تاہم اس تحقیق میں معذور افراد کو شامل نہیں کیا گیا۔ اس تحقیق کے مشترک مصنف نے کہا کہ اگر دیکھا جائے تو نماز کی حرکات ٹھیک یوگا ہی کی طرح ہوتی ہیں۔ مسلمانوں کی اس پریکٹس سے ذہنی پریشانی دور کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
89%
ٹھیک ہے
11%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved