خواتین کیلئے چہرے کو ڈھانپنا واجب نہیں : سعودی عالم دین کا فتویٰ جاری
  16  جون‬‮  2017     |     اوصاف سپیشل

ریاض (ویب ڈیسک ) سعودی عالم دین اور مسجد قباءکے امام الشیخ صالح المغامسی نے کہا ہے کہ خواتین کےلئے چہرے کو ڈھانپنا واجب نہیں ۔”العربیہ “ کے مطابق رواداری اور اعتدال پسندی کی تلقین کرنے والے مسجد قباءکے خطیب نے فتویٰ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چہرے کے پردے کے بارے میں اسلام میں اختلاف پایا جاتا ہے

اور ہر دور کے فقہاءمیں اس بارے میں اختلاف رہا ہے۔خطاب کرتے ہوئے الشیخ المغامسی نے کہا کہ خواتین کے لیے چہرے کا پردہ کرنا یا چہرہ ڈھانپنا واجب نہیں کیونکہ فقہاءمیں اس بارے میں مختلف آراءپائی جاتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ علماءکا ایک گروپ چہرے کے پردے کو لازمی قرار دیتا ہے جب کہ چہرے کو نہ ڈھانپے کا قائل گروپ کہتا ہے کہ چہرے کے پردے کے دلائل ناکافی ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
21%
ٹھیک ہے
16%
کوئی رائے نہیں
11%
پسند ںہیں آئی
53%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved