صبح گھر سے نکلتے ہوئے یہ تسبیح پڑھیں گے تو سارے دن کی مصیبتیں ختم ہوجائیگی
  25  جولائی  2017     |     اوصاف سپیشل

انسان جب صبح گھر سے دفتر یا کاروبار یا پھر کسی اور کام سے باہر نکلتا ہے تو شیطان بھی اپنے حواریوں سمیت اسکے ساتھ ہولیتا ہے اور اس کے لئے مصائب اور گناہ کی راہیں ہموار کرتا رہتا ہے۔روحانی تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ اگر کوئی انسان باوضو ہوکر گھر سے باہر نکلے تو تیسرا کلمہ پڑھنا شروع کردے ۔شروع کرنے سے پہلے بسم اللہ شریف اور درود خضری

پڑھ لے۔کم از کم گیارہ بار تو لازمی یہ کلمہ پاک پڑھنا وطیرہ بنا لے ،انسان ڈرائیونگ کرتے یا ٹرانسپورٹ میں سفر کے دوران بھی زیر لب یا دل میں تیسرے کلمہ کا ورد جاری رکھ سکتا ہے۔یہ عمل ایسا مجرب ہے جو انسان پر مشکلات ٹال دیتااور اسکے لئے آسانیاں پیدا ہوجاتی ہیں۔بزرگان دین اس کلمہ کی تسبیح کرتے کرتے معرفت کی منازل طے کرگئے۔آج بھی تصوف کی راہ پر چلنے کی خواہش رکھنے والے اس کلمہ پاک کا ورد کرتے ہیں ۔جو لوگ براؤیں اور دشمنوں کی خطرناک چالوں سے بچنا چاہتے اور جن کے کاروبار میں رکاوٹیں پیدا ہوتی ہوں وہ اس کلمہ کی تسبیح اپنا معمول بنا کر رکھیں ۔انشا ءاللہ رب العظیم حامی و ناصر ہوگا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
85%
ٹھیک ہے
15%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved