6سال قبل میچ کے دوران ٹیم کو دھوکہ دے کر برطانیہ بھاگ جانے والے قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر اور بلے باز ذوالقرنین حیدر آج کہاں اور کس حال میں ہی
  8  اگست‬‮  2017     |     اوصاف سپیشل

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے کرکٹ کے میدان میں ان گنت ایسے ایسے ہیرے پیدا کیے جنہوں نے نہ صرف پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا بلکہ دنیامیں اپنا نام بھی منوایا ۔ پاکستان کے ایسے ہی ایک وکٹ کیپر اور بلےباز ذوالقرنین حیدر بھی تھے جنہوں نے کرکٹ کی دنیا میں خود کو ایسے منوایا کہ کہ پھر کیا بڑا اور کیا چھوٹا ہر کسی نے ہیان کی تعریف کی مگر شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اس معروف کرکٹر کی زندگی میں ایک عجیب و غریب موڑآیا جب لاہور میں پیدا ہونے وا لایہ معروف کرکٹر قتل ملنے کی دھمکیوں کا بتا کر جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے دوران میچ چھوڑ کر غائب ہو گیا اور اور پھر بعد میں پتہ چلا کہ کچھ زرا سی

زیادہ مراعات کی خاطر پاکستان کو چھوڑ جانے والے ذوالقرنین نے برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست دے رکھی ہے۔ مداح سوچتے تو ضرور ہونگے کہ اپنے تابناک مستقبل کو چھوڑ کر جانے والا ذوالقرنین آج کہاں اور کس حال میں ہے تو قارئین کو بتاتے چلیں کہ ذوالقرنین حیدر نے برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست دی تاہم وہ مسترد ہونے پر وہ پاکستان واپس لوٹ آئے اور اب وہ بینکنگ کے شعبہ میں نوکری کیساتھ ساتھ امریکہ میں پرائیویٹ ٹینس بال T20 ٹورنامنٹس کھیل رہے ہیں۔یوں کرکٹ کی دنیا کا ایک روشن ستارہ اپنے زرا سے لالچ کی خاطر آج ایک چھوٹی سی نوکری کرنے پر مجبور ہے ۔ سابق قومی ہیرو ذوالقرنین حیدر کا یہ واقعہ ہمیں یہ بات سکھاتا ہے کہ ہمیں کبھی بھی تھوڑی سی لالچ کیلئے ایسے فیصلے نہیں کرنے چاہئیں جو ہماری پوری زندگی کو اس بری طرح متاثر کریں ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
79%
ٹھیک ہے
12%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
9%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved