نواز شریف اقامہ پر نا اہل ہو سکتے ہیں تو حفیظ جعلی ڈگری پر کیوں نہیں، جمیل احمد
  12  اگست‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت ( نامہ نگار خصوصی ) پیپلز پارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر و سابق ڈپٹی سپیکر جمیل احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف اقامہ ظاہر نہ کرنے پر نا اہل ہو سکتے ہیں تو حفیظ جعلی ڈگری پر کیوں نہیں ، نا اہل وزیر اعظم کے استقبال کیلئے قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان کیا گیا گندم کا ٹھیکہ پہلی دفعہ میرٹ پر ہوا ، گندم سپلائی میں گزشتہ ادوار میں قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کا محاسبہ کیا جائے ، پیپلز پارٹی کی ذیلی تنظیمیں ختم نہیں کی گئی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہا انہوں نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حفیظ کے خلاف جعلی دگری کیس سپریم اپیلیٹ کورٹ میں دائر کی گئی ہے ۔ بہت جلد وہ اپنے قائد نواز شریف کی طرح جعلی ڈگری میں نا اہل ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ گندم کا ٹھیکہ پہلی دفعہ مقابلے پر ہوا اور نیٹکو نے گزشتہ سال کی نسبت کم ریٹ پر لیا ، گزشتہ سال ارمان شاہ کو چوالیس سو روپے فی بوری کے

حساب سے ٹھیکہ دیا گیا جبکہ اس دفعہ نیٹکو نے 38روپے فی بوری پر لیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ گزشتہ سال کی نسبت امسال زیادہ ریٹ ہوتا کسی ایک شخص کو فائدہ پہنچانے کیلئے قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا گیا ۔ انکے خلاف نیب میں کیس داخل کیا جانا چاہئے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی ذیلی تنظیمیں ختم نہیں کی گئیں ہیں بلکہ بلاول کے دورے تک موخر کیا گیا ہے ۔ بلاول کے دورے کے بعد تمام ذیلی تنظیموں کے عہدیداروں کا اعلان کیا جائیگا اس حوالے سے مشاورت بھی مکمل ہو چکی ہے صرف اعلان باقی ہے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved