پیپلز پارٹی کی ذیلی تنظیمیں ختم کرنیکا تماشا بند کیا جائے، نصرت شاہ ، اقدارجامی
  12  اگست‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت ( نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی کی ذیلی تنظیمیں پی ایس ایف ، پی وائی او اور خواتین ونگ کو ختم کرنے کا تماشا بند کیا جائے ، پیپلز پارٹی کے ذیلی تنظیم سازی کیلئے قائم نا اہل کمیٹی نے پارٹی تنظیم سازی کے بجائے پارٹی میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی ہے ۔ پارٹی کے صوبائی صدر سے اپیل ہے کہ وہ پارٹی کو انتشار سے بچانے کیلئے نا اہل کمیٹی کو ختم کرکے پارٹی کے نظریاتی اور پرانے کارکنوں پر مشتمل کمیٹی قائم کیر جو پارٹی کے ان کارکنوں کی قربانیوں سے باخبر ہوں جو انہوں نے برے وقت میں دئیے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار پی ایس ایف کے سابق سینئر نائب صدر نصرت شاہ ، اقدار جامی اور وقار حسین نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی ذیلی تنظیم سازی کیلئے کمیٹی میں ایسے افراد شامل ہیں جن کو پارٹی کے نظریاتی اور قربانی دینے والے کارکنوں کا علم ہی نہیں وہ خود موسمی پرندے ہیں اس کمیٹی کو فوراً ختم کرے ،

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما محمد موسیٰ ، آفتاب حیدر ، جاوید حسین ، محمد علی اختر ، ایوب شاہ اور عمران ندیم پر مشتمل کمیٹی قائم کرے اور فوراً ذیلی تنظیم سازی کا اعلان کرے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بعض عناصر جن کو بغیر کسی قربانی کے پارٹی میں بڑے عہدے ملے ہیں وہ اب پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر امجد ایڈووکیٹ کے خلاف سازش کررہے ہیں اور پارٹی کو یرغمال بنانا چاہتے ہیں ۔ ایسے مفاد پرست عناصر سے پارٹی کو سوائے نقصان کے کچھ نہیں ملا ہے اور یہی عناصر پارٹی کے ذیلی تنظیموں کو ختم کرنے کی تجویز دے رہے ہیں


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
100%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved