گلگت،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 14اگست کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
  12  اگست‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت(اوصاف نیوز)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 14اگست کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں سٹی پارک کو ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن نے دلہن کی طرح سجا یا گیا ۔ سٹی پارک کو یوم پاکستان کی مرکزی تقریب کیلئے سجایا جارہاہے پاکستان کے سزب و ہلائی پرچم ، جھنڈیاں اور شامیانے لگانے کام ہفتے کے روز اسسٹنٹ کمشنر گلگت نوید احمد کی نگرانی میں جاری رہا ۔تفصیلات کے مطابق جشن آزادی پاکستان کی مرکزی تقریب کیلئے سٹی پارک کو ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کی جانب سے تیاریوں کا کا م اسسٹنٹ کمشنر گلگت نوید احمد کی نگرانی میں ہفتے کے روز بھی جاری رہا ۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے تفصیلات بتاتے ہوئے

کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے 14اگست کے سلسلے میں اپنی تیاریاں مکمل کر لیں ہیں اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور یونسپل کارپویشن نے سٹی پارک کو پاکستانی سبز ہلالی پرچموں اور جھنڈیوں سے سجایا گیاہے اور مرکزی تقریب کے مہمانوں کیلئے پنڈال بھی سج گیا ہے جس میں گورنر ، وزیر اعلیٰ اور چیف سیکریٹری اور جنگ آزادی کے ہیروز کو بٹھایا جائے گا جبکہ پرچم کشائی کا رسم بھی سٹی پارک میں ادا کی جارہی ہیں سٹی پارک میں سیکیورٹی کو بہتربنانے کیلئے چیف سیکریٹری نے خصوصی احکامات کی روشنی میں گلگت پولیس نے اپنی تیاریاں مکمل کر لیں سٹی پارک ایریا کو ہر طرح سے محفوظ بنانے کیلئے ریڈ زون کی حیثیت دیدی گئیں ہیں بغیر اجازت کوئی بھی گاڑی ریڈ زون ایرئے میں داخل نہیں ہونگی اور نہ سٹی پارک کے اطراف میں کسی کو گاڑی کو پارک کرنے دی جائے گی چیف سیکریٹری کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دیں گئیں ۔انہوں نے کہا کہ 14اگست کے تیاریوں کے حوالے سے آج پورا دن غیر رسمی طور پر ریہل سہل شام گئے تک جاری رہے گا انشاء اللہ اس ال مملکت پاکستان کی ستر ویں سالگرہ اور آزادی کی تقریب مثالی اور یاد گار ہونگی اور عوام کی بڑی تعداد شرکت متوقع ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved