دوران محرم سکیو رٹی ہا ئی الر ٹ رہیگی،جلوس کے راستو ں پر مجسٹریٹ تعینا ت کر ینگے، ڈپٹی کمشنر گلگت
  13  ستمبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت(اوصاف نیوز)ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت محمد حمزہ سالک کی زیر صدارت ایک اہم میٹنگ ماہ محرم الحرام کی سکیورٹی کے انتظامات کے حوالے سے منعقد ہوئی ۔اجلا س میں ایس ایس پی گلگت ،اے ڈی سی گلگت ، ایکسین واٹر اینڈپاور ،ایکسین این بی اینڈ آر ، ایکسین پی ایچ ای ، اے سی گلگت، اے سی دنیور،ریسکیو1122، گلگت بلتستان سکا ؤ ٹس ، رینجر زاور دیگرمحکموں کے آفیسران نے شرکت کی ۔اجلا س سے خطاب کرتے ہو ئے ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ 22ستمبر سے محرم الحرام شروع ہور ہا ہے ، محرم الحرا م کے دوران گلگت میں سکیو رٹی ہا ئی الر ٹ رہی گی ۔ جلو س کے تمام راستوں پر مجسٹریٹ تعینا ت کر ینگے ، تمام اما م با رگا ہوں کیلئے تیل فراہم کر ینگے بجلی نہ ہو نے صورت جنر یٹر چلا ئینگے ۔1محرم الحرام سے 10محرم تک اے آفس گلگت میں کے کنٹرول روم میں پاور ، مینٹینس اور پی ایچ ای کا ایک ایک نما ئند ہ رہے گے ۔ڈی سی نے تمام جلو سوں کے راستوں پر لا ئٹس نصب اور تمام مجا لس کے امام با رگاہوں پر بجلی کی سپلا ئی کو یقینی بنا نے کے حو الے سے ایکسئن کو ہدا یت جا ری کیں ۔ضلع گلگت میں حساس 18اور انتہا ئی حساس 11امام با رگا ہوں کو قرار دے چکے ہیں ۔ اس حو الے سے ڈی سی گلگت نے سکیورٹی اداروں کو ہدا یت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ ان تمام امام با رگا ہو ں کی سکیورٹی ہا ئی الر ٹ رکھیں اور امن کی را ہ میں خلل ڈا لنے وا لو ں کیساتھ سختی سے سے نمٹیں گے ۔ضلع گلگت میں وال چا کنگ

اور سبیلو ں پر ڈیک اور ضا بطہ اخلاق کیخلا ف ورزی پر دفعہ 144نافذ کر دیا گیا ،اس کے اعلا وہ ریسکیو 1122کے آفس میں ایک کنڑول روم قائم کر ینگے یہا ں ایک ڈا کٹر اور سٹاف چوکس رہے گے ۔اس کے ساتھ ساتھ ڈی سی گلگت نے اے سی دنیو ر اور اے سی گلگت کو بھی ہدا یت جا ری کرتے ہو ئے کہا کہ ضا بطہ اخلا ق پر عمل درآ مد کو یقینی بنا ئیں اور محرام الحرام کے حوا لے سے بنا ئی گئی کمیٹیوں کے نما ئند وں سے محرم الحرام کو پرُ امن بنا نے کے حو الے سے میٹنگ کر یں ۔ایکسئن پی ایچ ای کو ہدا یت جا ری کرتے ہو ئے کہا ہے کہ تمام امام با رگا ہوں میں پا نی کی فراہمی کو یقینی بنا ئیں اور جہا ں بھی روڈپر پا نی کی پا ئپ لا ئنیں لیکیج ہے وہ بر وقت ٹھیک کرا ئے ۔ڈی سی گلگت نے سکیورٹی اداروں کو مزید ہدا یا ت جا ری کرتے ہو ئے کہا کہ گلگت شہر کے داخلی اور خا رجی راستوں پر چکنگ کے نظام کو سخت بنا ئے اور شہر کے تمام ہو ٹلو ں پربھی چکنگ کا نظام مو ثر بنا ئے ۔گاڑیوں میں لگا ئے گئے غیر قانونی روٹرز اور بلیک شیشے کیخلا ف کا روائی کرے ۔ڈی سی گلگت نے تمام مکا تب فکر کے علما ء کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ پا کستان کی سلا متی کیلئے دعا ئیں فرما ئے او رگلگت شہر میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے عوام الناس کوانتشار پھیلا نے سے روکیں اور ضلعی انتظامیہ کیساتھ بھر پور تعاون کریں ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved