چیف سیکریٹری ہمارے کاموں میں رکاوٹ بننے کے بجائے عوامی کام کرے،اشرف صدا
  13  ستمبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت ( نمائندہ خصوصی ) گلگت بلتستان کونسل کے رکن اشرف صدا نے کہا ہے کہ چیف سیکریٹری اور سیکریٹریز ہمارے کاموں میں رکاوٹ بننے کے بجائے عوامی نوعیت کے کام کرے ورنہ ہم حکومت میں رہ کر بھی محسوس کرینگے کہ اپوزیشن میں ہیں ۔ قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کا گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ہے ، میاں نواز شریف اور وفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری برجیس طاہر نے گلگت بلتستان کیلئے وہ سب کیا جو حکومت اور عوام نے مانگا ۔ گلگت بلتستان کونسل ممبران کے ترقیاتی فنڈز کو دو کروڑ سے بڑھا کر پانچ کروڑ کیا ممبران کی تجویز پر گلگت میں کونسل کا کیمپ آفس قائم کیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلگت بلتستان

کونسل کے کیمپ آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے گلگت بلتستان کونسل جو غیر فعال تھا اس اہم ادارے کو فعال کیا ، علاقے میں تعمیروترقی کا نیا دور شروع ہوا ، حکومت نے لوٹ مار اور کرپشن کو ختم کیا ، انہوں نے اپنے خطاب میں چیف سیکریٹری اور دیگر آفیسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمارے کام کرے رکاوٹیں پیدا نہ کرے ورنہ ہم محسوس کرینگے کہ ہماری حکومت ہونے کے باوجود ہم اپوزیشن میں ہیں ، پیپلز پارٹی حکومت کا بیوروکریسی کے ساتھ جو رویہ تھا آج وہ نہیں ہے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اوصاف سپیشل

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved