ٹرین صارفین کیلئے بڑی خو شخبری
  18  دسمبر‬‮  2016     |      کاروبار

اسلام آباد(روز نامہ اوصاف) محکمہ ریلوے نے ٹرینوں سے سفر کرنے والوں کیلئے مزید آسانی پیدا کردی، محکمہ ریلوے نے کوئٹہ سے چلنے والی ٹرینوں پر ای ٹکٹنگ کی سہولت فراہم کردی ہے۔ترجمان محکمہ ریلوے پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حکومت نے بلوچستان کے عوام کیلئے ٹرینوں سے سفر کو مزید آسان بنا دیا، ترجمان ریلوے کے مطابق کوئٹہ سے چلنے والی ٹرینوں پر ای ٹکٹنگ کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ اب اکبر، جعفر ایکسپریس اور بولان میل کی ٹکٹیں آن لائن ویب سائٹ پر بک کی جاسکیں گئیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان ریلویز نے قراقرم ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، بزنس ٹرین اور گرین لائن کیلئے بھی آئن لائن ٹکٹنگ کی سہولت شروع کی۔دوسری جانب وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ریلوے نظام کو موجودہ دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کررہے ہیں۔ ای ٹکٹنگ سے ریلوے مسافروں کو جدید ترین سہولت میسر آئے گی۔ اب مسافر گھر بیٹھے ٹکٹ بک کروا سکیں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
33%
ٹھیک ہے
67%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved