بینکرز حضرات کے لیے اچھی خبر
  20  دسمبر‬‮  2016     |      کاروبار

لندن (روزنامہ اوصاف) یورپ کے بڑے بینکوں کی جانب سے 2016 ءکے دوران ملازمین کو فارغ کرنے کے رجحان میں کمی آئی۔خبرایجنسی کے مطابق 2016 ءکے دوران یورپی بینکوں نے مالی مسائل کے باعث ڈھانچہ جاتی تبدیلیوں کیلئے 50,000 کے قریب ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کیا جبکہ 2015 ءمیں ہزاروں ملازمین کو فارغ کیا گیا تھا۔ بالخصوص 2015 ءکے آخری 6 ماہ کے دوران 1,30,000 سے زیادہ ملازمین کو فارغ کیا گیا۔انھوں نے بتایا کہ رواں سال کے دوران جن یورپی بینکوں نے اپنے ملازمین فارغ کیے ان میں یونین کریڈٹ، کامرس بینک، آئی این جی گروپ اور کریڈٹ سوئس 25000 ملازمین کم کرکے سرفہرست رہے۔حال ہی میں یورپین بینک یونی کریڈٹ نے بھی 2019 ءتک 14,000 ملازمین کو فارغ کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے تاہم یہ تعداد 2016 ءکی مجموعی تعداد (50,000 ) میں شامل ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved