لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، چھ ہزار کلو مضر صحت گوشت برآمد
  20  دسمبر‬‮  2016     |      کاروبار
لاہور (روزنامہ اوصاف) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کی لاہور کی ٹولنٹن مارکیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے بیمار اور مردہ گوشت بیچنے والی 9 دکانوں کو سیل کر دیا اور ساتھ ہی ساتھ چھ ہزار کلو ناقص اور مضر صحت گوشت برآمد کر کے تلف کیا۔ مرغی کے پر اور آنتیں ابال کر بیچنے والے یونٹ کو بھی سیل کیا گیا۔ فوڈ سیفٹی آفیسر طاہرہ کلثوم کے مطابق بڑے پیمانے پر مرغی کی باقیات کو ابال کر دوبارہ قابل استعمال بنایا جاتا تھا۔ ایک ہفتہ قبل بھی ٹولنٹن مارکیٹ چھاپے میں سات ہزار مضر صحت گوشت تلف کیا گیا تھا۔ جس پر ٹولنٹن مارکیٹ کے یونین کے عہدیداروں نے یقین دہانی کرائی لیکن ایک ہفتہ گذرنے کے باوجود صورتحال میں بہتری نہ لائی جا سکی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved