پاکستان کا سب سے زیادہ تجارتی حجم چین کیساتھ
  23  دسمبر‬‮  2016     |      کاروبار
اسلام آبادٟرپورٹٜناصر نقوی سےٞپاکستان اور چین کے درمیان باہمی تجارت میں اتار چڑھاو جاری رہاتاہم اس وقت پاکستان کا سب سے زیادہ تجارتی حجم چین کیساتھ ہے جبکہ پاکستان اور چین کے درمیان گذشتہ 5سالوں کے دوران درآمدات 3,85,09,188ہزار امریکی ڈالر جبکہ برآمدات 1,02,52,602ہزار امریکی ڈالر پر مشتمل رہیں۔اس وقت پاکستان کا سب سے زیادہ تجارتی حجم چین کیساتھ رہا۔مالی سال 2014-15کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان کل تجارت 12.299ارب امریکی ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی ،اس میں سے پاکستانی درآمدات 2.126ارب امریکی ڈالر کی تھیں۔پاکستان اور چین کے درمیان مالی سال 2011-12کے دوران درآمدات 61,09,913ہزار امریکی ڈالر جبکہ برآمدات 19,45,829ہزار امریکی ڈالرپر مشتمل رہیں ۔ مالی سال 2012-13کے دوران درآمدات 66,42,275ہزار امریکی ڈالر جبکہ برآمدات 26,09,381ہزار امریکی ڈالرپر مشتمل رہیں ۔ مالی سال 2013-14کے دوران درآمدات 77,72,418ہزار امریکی ڈالر جبکہ برآمدات 24,16,987ہزار امریکی ڈالرپر مشتمل رہیں ۔مالی سال 2014-15کے دوران درآمدات 1,01,72,731ہزار امریکی ڈالر جبکہ برآمدات 21,26,854ہزار امریکی ڈالرپر مشتمل رہیں جبکہ پاکستان اور چین کے درمیان مالی سال 2015-16کے ماہ جولائی سے ماہ فروری تک درآمدات78,11,851 ہزار امریکی ڈالر جبکہ برآمدات 11,53,551ہزار امریکی ڈالرپر مشتمل رہیں۔اس طرح کستان اور چین کے درمیان گذشتہ 5سالوں کے دوران درآمدات 3,85,09,188ہزار امریکی ڈالر جبکہ برآمدات 1,02,52,602ہزار امریکی ڈالر پر مشتمل رہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :   سید نا صر عبا س نقوی
روزنامہ اوصاف سے صحافت کا آغاز کیا قبل ازیں مقامی اخبارات سے بھی منسلک رہے پارلیمنٹ اور سپورٹس کے متعلق خبریں نمایا ں رہیں جبکہ -اس حوالے سے مختلف آ ر ٹیکل بھی اخبارات کی زینت بنتے رہے


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved