بھارت نے برطانیہ کو پیچھے چھوڑ دیا
  24  دسمبر‬‮  2016     |      کاروبار
نئی دہلی (روزنامہ اوصاف)بھارت اپنے نو آبادیاتی آقا برطانیہ کو پیچھے چھوڑ تے ہوئے دنیا کی چھٹی سب سے بڑی معیشت بن گیا ہے۔ جی ڈی پی کے اعتبار سے امریکا، چین، جاپان، جرمنی اور فرانس اس وقت دنیا کی پانچ بڑی معیشتیں ہیں اور اب یورپی یونین سے اخراج کی وجہ سے برطانیہ میں آنے والے معاشی زوال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھارت چھٹے نمبر پر آ گیا ہے۔ معاشی لحاظ سے 2016ء بھارت کے لیے ایک نمایاں سال رہا۔ فروری میں اس نے تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشت کے طور پر چین کو بھی پیچھے چھوڑا اور اکتوبر میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے پیش بینی کی کہ بھارت 2017ء میں بھی جی ڈی پی میں 7.6 فیصد اضافہ کرے گا۔ برطانیہ میں 2016ء میں صرف 1.8 اور اگلے سال صرف 1.1 فیصد اضافہ ہوگا۔ جون میں یورپی یونین سے اخراج کے حق میں ووٹ دینے کے بعد سے برطانیہ کی معیشت اور کرنسی کو مشکلات کا سامنا ہے۔ بھارت کی معیشت کو عالمی مارکیٹ میں بنیادی اشیا کی قیمت میں آنے والی کمی سے فائدہ ہوا ہے۔ لیکن وزیر اعظم نریندر مودی کے تمام اقدامات عوام میں مقبولیت حاصل نہیں کر سکے جیسا کہ حال ہی میں 500 اور 1000 روپے کے کرنسی نوٹوں کی اچانک تبدیلی کا فیصلہ تھا جس کی وجہ سے عوام بری طرح متاثر ہوئے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved