صدر نے وزیر خزانہ کو برطرف کردیا
  27  دسمبر‬‮  2016     |      کاروبار
بیونس آئرس(روزنامہ اوصاف) ارجنٹائن کے وزیر خزانہ کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ارجنٹائن کے صدر ماریشیوماکری نے وزیر خزانہ کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا۔ارجنٹائن کے ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ فیصلہ انہوں نے ناقص اقتصادی صورت حال اورملک میں جاری اقتصادی بحران کے تناظرمیں اٹھایا ہے۔گزشتہ روز ایک اعلامیے میں صدر نے وزیر خزانہ کو برطرف کرتے ہوئے ان کی وزارت کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا اعلان کیا۔حکومت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر خزانہ کی جگہ معروف ماہراقتصادیات نیکولس جونی کو وزیر خزانہ مقررکیا جائے گا۔واضح رہے کہ ارجنٹائن کی موجودہ حکومت نے ایک سال قبل اختیارات سنبھالے تھے اور پہلی بار کابینہ میں تبدیلی کی گئی ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 




  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved