ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافہ
  30  دسمبر‬‮  2016     |      کاروبار

لاہور(روزنامہ اوصاف) ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے مائع گیس کی قیمتوں میں 10 روپے فی کلو اضافہ کردیا ہے جس کے بعد گھریلو سیلنڈر 100 روپے تک مہنگا ہوگیا ہے۔ ملک بھر میں ایل پی جی قیمتوں میں 10 روپے فی کلو اضافہ کردیا ہے جس کے ساتھ ہی گھریلو سیلنڈر 100 روپے جب کہ کمرشل سیلنڈر 400 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی سمیت سندھ میں ایل پی جی کی قیمت 90 روپے، پنجاب میں 95 جب کہ خیبر پختون خوا اور گلگت بلتستان میں 130 روپے فی کلو تک ہوگئی ہے۔چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے قیمتوں میں اضافے کے اعلان کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں فی ٹن 67 ڈالر کااضافہ ہوا ہے جس کے باعث ملک میں بھی مائع گیس کی قیمت میں اضافہ ناگزیر ہوگیا تھا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
50%
پسند ںہیں آئی
50%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved