چین نےبجلی کے نظام میں بہتری کا بیڑہ بھی اٹھا لیا
  30  دسمبر‬‮  2016     |      کاروبار
اسلام آباد (روزنامہ اوصاف)پاکستان میں بجلی کے ترسیلی نظام کی بہتری کا بیڑہ بھی چین نے اٹھا لیا۔ دوست ملک پاکستان میں ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ بیجنگ میں وزارت پانی و بجلی اورچین کے اسٹیٹ گرڈ آف چائنا کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ سیکرٹری پانی و بجلی یونس ڈگاھا نے معاہدے پر دستخط کئے۔ معاہدے کے تحت چین لاہور مٹیاری ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر پر سرمایہ کاری کرے گا۔ ٹرانسمیشن لائن سے چار ہزار میگا واٹ بجلی کی ترسیل ہوگی۔ معاہدے کی تقریب میں سندھ،خیبرپختونخوا،بلوچستان اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ بھی موجود تھے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
85%
ٹھیک ہے
8%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
8%




  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved