گیس کی قیمتوں میں کمی کا بڑا فیصلہ
  31  دسمبر‬‮  2016     |      کاروبار
اسلام آباد(روزنامہ اوصاف) حکومت نے گیس کے نرخوں میں بڑی کمی کردی، واپڈا، کے الیکٹرک سمیت بجلی پیدا کرنیوالے پلانٹس کیلئے 213 روپے فی ایم ایم بی یو کمی کا اطلاق 15 دسمبر سے ہوگا، امکان ہے کہ فیصلے سے عوام کیلئے بجلی کی قیمتوں میں بھی کمی ہوگی۔اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 15 دسمبر 2016ء سے بجلی پیدا کرنیوالے پلانٹس کیلئے گیس کے ٹیرف میں 213 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کردی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ واپڈا، کے الیکٹرک اور آئی پی پیز کیلئے ٹیرف 400 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیا گیا ہے جبکہ کپٹیو پاور پلانٹس کیلئے گیس ٹیرف 600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگا۔امکان ہے کہ پاور پلانٹس کیلئے گیس ٹیرف میں کمی کے باعث بجلی کی قیمتوں میں بھی کمی ہوگی، جس کا فائدہ جلد عوام تک پہنچے گا۔ سماء

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
67%
کوئی رائے نہیں
33%
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved