بیروزگاری کی شرح میں اضافہ
  31  دسمبر‬‮  2016     |      کاروبار
ریوڈی جنیرو(روزنامہ اوصاف) برازیل میں بیروزگاری کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔برازیل کی حکومت کی طرف سے جاری اعداد وشمار میں کہا گیا ہے کہ ستمبر کے مقابلہ میں نومبر کے مہینے میں بیروزگاری کی شرح میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیاہے ۔اعداد وشمار کے مطابق نومبر میں بیروزگاری کی شرح 11.9فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جو 2012ءکے بعد بلند ترین شرح ہے ۔برازیل لاطینی امریکہ کی سب سے بڑ ی معشیت ہے اور گزشتہ 50برسوں میں پہلی مرتبہ ملک کو اقتصادی کساد بازاری کاسامنا کرنا پڑ رہاہے ۔ماہرین اقتصادیا ت کاکہنا ہے کہ کساد بازاری کا عمل آئندہ سال کے وسط تک جاری رہنے کا امکان ہے اس کے بعد صورتحال بتدریج بہتر ہو جائے گی۔ملک کے سینٹرل بینک نے آئندہ سال کے لئے ترقی کی شرح 0.8فیصد رہنے کاامکان ظاہر کیا ہے ۔ اے پی پی

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved