دو ہزار سولہ میں زرمبادلہ کے ذخائر اور سٹاک مارکیٹ کے نئے ریکارڈ قائم
  1  جنوری‬‮  2017     |      کاروبار

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)دو ہزار سولہ میں زرمبادلہ کے ذخائر اور اسٹاک مارکیٹ نے نئے ریکارڈ قائم کیے۔ ساتھ ہی ساتھ قرضے بھی نئی بلندیوں تک پہنچ گئے۔ ماہرین کہتے ہیں حکومت نے معیشت کو ریورس گیئر لگا دیا ہے۔سال 2016 میں لوڈشیڈنگ دورانیے میں کمی، زرمبادلہ زخائر کا 24 ارب ڈالر کو چھونا اور اسٹاک مارکیٹ کا 47 ہزار پوانٹس کی حد عبور کرنا، سڑکوں اور پلوں کی تعمیر، گوادر بندرگاہ کا حقیقت کا روپ دھارنا اور سی پیک میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سمیت کئی اہم معاملات پرحکومت 2016 کو معاشی میدان میں کامیابیوں کا سال قرار دیتی ہے ۔ماہرین کے مطابق 2016 میں بیرونی قرضے 73 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں، اگر یہی رفتار رہی تو 2019-20 تک بیرونی قرضے 110 ارب ڈالر ہو جائیں گے ۔2016 میں ٹھوس معاشی اصلاحات تو نہ ہو سکیں البتہ انفراسٹرکچر میں بہتری آئی اور قرضوں کے ذریعے معاشی پہیہ چلانے کی کوشش کی گئی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
50%
ٹھیک ہے
50%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved