غیر ملکی کرنسی پر انفارمیشن سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ
  1  جنوری‬‮  2017     |      کاروبار
یجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک )چینی حکومت نے انفرادی طورپر غیر ملکی کرنسی خریدنے والوں کے بارے میں انتظامات کو بہتر بنانے کے لئے انفارمیشن سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اس سلسلے میں جاری کردہ ہدایات کے مطابق ہر شخص کو چینی یوآن کے بدلے میں غیر ملکی کرنسی حاصل کرنے کی تمام تر معلومات فراہم کرنا ہوں گی اور بینک کے سلسلے میں ان کی تصدیق کریں گے ۔یہ بات غیر ملکی کرنسیوں کی سرکاری انتظامیہ(ایس اے ایف ای ) کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی ہے ۔ ایس اے ایف ای نے کہا ہے کہ انفرادی طورپر ایک سال سے زیادہ سے زیادہ پچاس ہزار امریکی ڈالر بغیر تبدیل کئے کوئی بھی شخص اپنے پاس رکھ سکتا ہے ، حکومت نے یہ اقدام غیرملکی کرنسی کے سلسلے میں بعض خامیوں کے منظر عام پر آنے کے بعد کیا ہے اور غیر ملکی کرنسی کی خریداری کے سلسلے میں قوانین کی خلاف ورزی اور غیر قانونی سرگرمیوں ، فراڈ ، منی لانڈرنگ اور خفیہ بینکاری کو روکنے کے لئے یہ قدم اٹھایا ہے تاہم غیرملکی سفر اور تعلیم حاصل کرنیوالے ان نئے قوانین سے متاثر نہیں ہونگے ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved