بڑے بڑے ریکارڈ ٹوٹ گئے ، پاکستان نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
  4  جنوری‬‮  2017     |      کاروبار
کراچی(روزنامہ اوصاف) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ بننے کا سلسلہ نہ رک سکا۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح 49 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کرنے میں کامیاب رہا۔پاکستان سٹاک ایکسچینج بلندیوں کے نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔ سال کے آغاز پر ہی جہاں سٹاک مارکیٹ نے 48 ہزار کی حد عبور کی وہیں صرف تین روز میں ہی 100 انڈیکس 49 ہزار کی سطح بھی عبور کرنے میں کامیاب رہا۔سٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق مالی سال 2017 کے چھ ماہ مکمل ہونے پر سٹاک مارکیٹ میں رجسٹرڈ مختلف کمپنیوں کے بہتر نتائج کی آمید کی جا رہی ہے۔ حکومت کی جانب سے بھاشا ڈیم کی تعمیر کے اعلان اور پاک چین اقتصادری راہداری سے جڑے مختلف منصوبوں میں تیزی آنے کے باعث مارکیٹ میں سیمنٹ سیکٹر اچھا پرفارم کر رہا ہے جبکہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث آئل سیکٹر کے حصص کی مالیت مسلسل بڑھ رہی۔دوسری جانب کسانوں کی جانب سے کھاد کے استعمال میں اضافے سے سٹاک مارکیٹ میں فرٹیلائزر سیکٹر میں شامل تقریباً تمام کمپنیوں کی آمدن میں اضافہ کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
92%
ٹھیک ہے
8%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 




  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved