چین حیران کن نئی مصنوعات متعارف کروائے گا
  5  جنوری‬‮  2017     |      کاروبار
لاس ویگاس (آئی این پی)چین ٹیک کے سب سے بڑے ادارے سالانہ کنزیومر الیکٹرانکس شو میں میڈیا بے کے دوران اپنی حیران کن جدید مصنوعات متعارف کرائیں گے،ان مصنوعات کیلئے ''مستقبل کی ورڈ ہوگا''یہ شو جو کہ دنیا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا شو ہے،پانچ اور آٹھ جنوری کے درمیان یہاں منعقد ہوگا اس شو میں مختلف ممالک اور خطوں کی 3800سے زائد کمپنیاں حصہ لیں گی۔سمارٹ مصنوعات بنانے والی چین کی نمایاں کارپوریشن ٹی سی ایل کارپوریشن نے گذشتہ روز اپنے ایکس سیریز،دا ایکس ٹو اور ایکس تھری کی اپنی تازہ ترین مصنوعات کی نمائش کی۔یہ مصنوعات 7.9ملی میٹر کے پتلے باڈی ڈیزائن اور 6.9ملی میٹر کی پتلی باڈی پر مشتمل ہے اس طرح اس نے پتلے ٹی ویز کیلئے نیا صنعتی معیار قائم کردیا ہے۔ٹی سی ایل نے اپنے ایک بیان میںکہا کہ انقلابی نیا ایکس ٹو اور ایکس تھری دنیا بھر میں استعمال کرنے والوں کیلئے زیادہ کولیکٹڈ فیوچر اور سمارٹر قائم کرنے کے ٹی سی ایل کے تصور کا آئینہ دار ہے،ٹی سی ایل کی چین کی متحرک کمپنی ہائی سینس نے بھی گذشتہ روز چار کے نیا ٹی وی متعارف کروایا جسے مستقبل کا ہوم تھیٹر خیال کیاجاتا ہے،ہائی سینس کا چار کے لیزر کاسٹ ٹی وی کی ایک سو انچ تک سائز کی ایمروسیو سکرین ہوگی او ر یہ کمپنی کی اپنی نوعیت کا پہلا حقیقی چار کے ٹی وی ہے۔چین کے موبائل کی سب سے بڑی کمپنی زیڈ ٹی ای نے بھی گذشتہ روز امریکی مارکیٹ پر اپنی دو نئی مصنوعات کراﺅڈ سورسڈ ہاکیی فون اور اس کا بلاڈ وی آٹھ پرو سمارٹ فون متعارف کروایا۔سی ای ایس 2016میں زیڈ ٹی ای نے مکمل کراﺅڈ سورس کے اپنے تاریخی پراجیکٹ سی ایکس ایکس کا اعلان کیا یہ ایک ایسا موبائل ڈیوائز ہے جو وہ 2017میں تیار کرے گی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved