اٹلس ہونڈا موٹر سائیکلزنے سب کے ہوش اُڑا دیئے شاندار اعلان کر ڈالا
  8  جنوری‬‮  2017     |      کاروبار

اسلام آباد (روز نامہ اوصاف)نومبر2016ء کے دوران اٹلس ہنڈا لمیٹڈکے تیار کردہ موٹر سائیکلز کی فروخت میں4.5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اٹلس ہنڈا لمیٹڈ کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے دوران کمپنی نے 80 ہزار479 جبکہ اگست میں 76 ہزار309 موٹرسائیکلز فروخت کی گئی تھیں۔ اسی طرح نومبر2016ء کے دوران کمپنی کی موٹر سائیکلوں کی پیداوار84 یونٹس تک پہنچ گئی جو اکتوبرکے دوران 80 ہزار600 جبکہ اگست کے دوران 76ہزار600 یونٹس رہی تھی۔رپورٹ کے مطابق پیداوارمیں نمایاں اضافہ کے باوجود کمپنی کے تیارکردہ سی جی 125 موٹرسائیکلز کیلئے کسٹمرز کو بکنگ کے بعد30 تا45 دن تک انتظار کرنا پڑتا ہے جس سے کمپنی کے تیار کردہ موٹرسائیکلوں کی مانگ کی عکاسی ہوتی ہے۔ ایسوسی ایشن آف پاکستان موٹرسائیکلز اسمبلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد صابرشیخ نے کہا کہ اعلیٰ معیار کے باعث صارفین ہنڈ موٹرسائیکلز کی خریداری میں دلچسپی رکھتے ہیں کیونکہ بعض چینی ادارہ کی تیار کردہ موٹر سائیکلوں کا معیار ہنڈا کا مقابلہ نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ چینی ٹیکنالوجی سے تیار کردہ بعض موٹرسائیکلز کی کوالٹی بہتر ہونے کی وجہ سے ان کی فروخت میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
73%
ٹھیک ہے
16%
کوئی رائے نہیں
2%
پسند ںہیں آئی
8%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved