عوام کیلئے بڑی خوشخبری ! مہنگائی سے چھٹکارا پانے کیلئے بڑا اقدام اٹھالیا
  8  جنوری‬‮  2017     |      کاروبار
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت مہنگائی میں کمی کے دعوے تو بہت کرتی ہے لیکن اسحاق ڈار کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کچھ اور ہی کہانی سنائی گئی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بتایا گیا کہ دسمبر میں گوشت، دال چنا، انڈے، ادرک، لہسن، چینی اور خشک دودھ کی قیمتوں کو پر لگے رہے ۔حکومت دعویٰ کرتی ہے کہ بھارت اوربنگلہ دیش کے مقابلے میں پاکستان میں گندم، آٹا، مرغی، پیٹرول، ڈیزل، چاول، چینی، دال ماش اور گوشت کی قیمتیں کم ہیں، تاہم عوام اس سے متفق نہیں ہیں ۔ وزیر خزانہ نے قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اور مسابقتی کمیشن کو ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائی کی ہدایت کی ہے۔ گوشت، چینی اور دودھ کی قیمتوں میں اضافے پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار ایکشن میں آ گئے ہیں اور ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کی ہدایت کر دی ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
80%
ٹھیک ہے
20%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved