ملک کے بیشترعلاقوں میں سردی کی شدید لہرمزید 3 سے 4 روز جاری رہے گی
  9  جنوری‬‮  2017     |      کاروبار

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف) محکمہ موسمیات نے پہاڑی علاقوں میں شدید برف باری کے بعد ملک کے بیشترعلاقوں میں سردی کی شدید لہرمزید 3 سے 4 روز جاری رہنے کی پیش گوئی کردی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر مزید بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے جبکہ پنجاب،خیبر پختو نخوا کے میدانی علاقوں اور سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔آئندہ 3 روز کے دوران کراچی سمیت ملک کے ساحلی علاقوں میں رات کے وقت درجہ حرارت میں مزید کمی ہوگی جبکہآئندہ 3 سے 4 روز کے دوران پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں کورا پڑنے کا امکان ظاہرکیا گیا ہے۔پیرکو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم تر درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق کالام میں درجہ حرارت منفی 14ڈگری سینٹی ، سکردو میں منفی 11، کوئٹہ، قلات منفی 10، راولاکوٹ منفی 8، گوپس، استورمنفی 7، مری، دیراور دالبندین منفی 6، مالم جبہ، پارہ چنار منفی5 ، چترال، بگروٹ،دروش، کاکول منفی 4 ژوب اورگلگت میں منفی3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved