سونے کی قیمتوں میں حیران کن کمی
  19  جنوری‬‮  2017     |      کاروبار

کراچی (روزنامہ اوصاف) عالمی صرافہ مارکیٹ میںفی اونس سونے کی قیمت میںاضافہ جبکہ ملک بھرکی صرافہ مارکیٹوںمیںایک تولہ سونے کی قیمت51 ہزار سے کم ہوکر50 ہزار روپے پرآگئی۔پیرکے روزعالمی صرافہ مارکیٹ میں6 ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت1203ڈالرہوگئی۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسو سی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیت میں200 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔جس کے بعد کراچی، حیدرآباد، لاہور ،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کے قیمت51ہزار 150روپے سے کم ہوکر50ہزار950روپے پرآگئی۔اسی 171 روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت43ہزار671روپے ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت760 روپے پر برقرار رہی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
75%
ٹھیک ہے
25%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved