چین سے مہمان پا کستان میں ایسی چیز خریدنے پہنچ گئے کہ پا کستان کیلئے نئی تا ریخ رقم ہو گئی
  20  جنوری‬‮  2017     |      کاروبار
کراچی (روز نامہ اوصاف)چین نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 40فیصد حصص خرید لیے اور اس سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ بھی طے پاگیاہے ، تقریب کے مہمان خصوصی وزیرخزانہ اسحاق ڈار تھے ۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان اور چین کی ڈائیوسٹمنٹ (DIVESTMENT) ڈیل کا باضابطہ آغاز کیااور تمام متعلقہ کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ اس ڈیل سے سرمایہ کاروں اور سٹاک ایکسچینجوں اور انکے شیئر ہولڈرز کو فائدہ پہنچے گا اور پاکستان سٹاک ایکسچینج میں انٹرنیشنل ٹیکنالوجی اور اینکر انوسٹرز کا بین الاقوامی تجربہ آئے گا، سٹاک ایکسچینج کی رسائی بڑھے گی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک ایکس چینج کے40فیصد سٹریٹجک حصص کی فروخت کے لیے چینی سرمایہ کار کنسورشیم کی بولی منظور کی گئی جس سے کم وبیش 9ارب روپے کی آمدن متوقع ہے۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق شہزاد چامڈیہ کی سربراہی میں قائم کی جانے والی ڈائیوسمنٹ کمیٹی کو 22 دسمبر تک ملنے والی بولیاں تمام فریقین کے نمائندوں کی موجودگی میں کو ہی کھولی گئیں جس میں چینی کنسورشیم کی جانب سے سب سے زیادہ 28 روپے فی حصص کی بولی دی جسے متعلقہ قوانین کے تحت کامیاب قرار دیا گیا۔چینی کنسورشیم چین کی 3 سٹاک ایکس چینجز بشمول چائنا فنانشل فیوچر ایکس چینج کمپنی لمیٹڈ، شنگھائی اسٹاک ایکس چینج اور شینزن اسٹاک ایکس چینج کے ساتھ 2 بڑے مالیاتی اداروں پاک چین انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور حبیب بینک لمیٹڈ پر مشتمل ہے، ڈائیوسٹمنٹ کمیٹی سیکیورٹیزاینڈ ایکس چینج کمیشن سے منظوری کے بعد کامیاب بولی دینے والے کنسورشیم کو قبولیت کا خط (لیٹر آف ایکسیپٹینس) جاری کردیاگیا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
76%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
6%
پسند ںہیں آئی
18%




 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved